دنیا میں انقلاب لانے والے پرسنل کمپیوٹر کی مختصر تاریخ اور مختلف فوائد

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دنیا میں انقلاب لانے والے پرسنل کمپیوٹر کی مختصر تاریخ اور مختلف فوائد
دنیا میں انقلاب لانے والے پرسنل کمپیوٹر کی مختصر تاریخ اور مختلف فوائد

گھر سے لے کر آفس تک اور کمپوزنگ سینٹر سے لے کر ایوانِ صدر تک استعمال ہونے والے پرسنل کمپیوٹر یعنی پی سی کو آج سے ٹھیک 39 سال قبل آئی بی ایم نے متعارف کروایا۔

پرسنل کمپیوٹر بنیادی طور پر ایک ایسا کمپیوٹر ہے جسے عوام الناس کے استعمال کے لیے آسان بنایا گیا ہےلیکن سن 1981ء میں پرسنل کمپیوٹر کا استعمال اتنا آسان نہیں تھا جتنا آج نظر آتا ہے۔

پرسنل کمپیوٹر کا ہارڈ وئیر 

اگر ہم ہارڈ وئیر کے اعتبار سے جائزہ لیں تو کمپیوٹر میں سی پی یو کے علاوہ ایک مانیٹر، ایک کی بورڈ اور ایک ماؤس کا استعمال کیاجاتا ہے۔ اس کے علاوہ اسپیکر، پرنٹر اور اسکینر سمیت مختلف دیگر آلات کو کمپیوٹر کے ساتھ منسلک کرکے ان سے بوقتِ ضرورت کام لیا جاسکتا ہے تاہم یہ ضروری نہیں۔

سی پی یو کے اندر ایک ہارڈ ڈسک ہوتی ہے جس میں فائلز کی صورت میں معلومات ذخیرہ کی جاتی ہیں۔ ابتدا میں مختصر گنجائش کی حامل ہارڈ ڈسک آج میگا اور گیگا بائٹس سے نکل کر ٹیرا بائٹس تک پہنچ گئی ہے۔

رینڈم ایکسیس میموری یا ریم کی بات کی جائے تو آج کل ایک کمپیوٹر میں عام طور پر 8 سے لے کر 32 جی بی ریم استعمال ہوتی ہے۔ پروفیشنل کمپیوٹرز میں اس سے زیادہ ریم بھی استعمال کی جاسکتی ہے۔ریم سے مراد کمپیوٹر کی عارضی معلومات ہوتی ہیں جس سے اس کی رفتار پر فرق پڑتا ہے۔

کسی بھی سی پی یو میں بنیادی کام اس کا مدر بورڈ سرانجام دیتا ہے جس میں تصویر سازی (ڈسپلے) اور صوتی کارکردگی (ساؤنڈ) کیلئے وی جی اے اور ساؤنڈ کارڈ کے ساتھ ساتھ ریم اور پروسیسر نصب ہوتا ہے۔ وی جی اے جو تصویر بناتا ہے وہ مانیٹر پر ظاہر ہوتی ہے۔

ونڈوز آپریٹنگ سسٹم اور پرسنل کمپیوٹنگ  کی تاریخ

پرسنل کمپیوٹرمیں سب سے زیادہ استعمال کیا جانے والا آپریٹنگ سسٹم ونڈوز ہے جسے مائیکروسافٹ نے تشکیل دیا ہے۔ ونڈوز سے قبل ڈاس کے ذریعے پرسنل کمپیوٹر پر روز مرہ عوامل کی انجام دہی بھی مشکل ہوا کرتی تھی۔

ونڈوز 95 اور ونڈوز 98 کے بعد پرسنل کمپیوٹر کی دنیا میں ایک انقلاب برپا ہوگیا۔ ونڈوز 98 کے بعد مائیکروسافٹ نے ونڈوز 2000ء اور ایکس پی متعارف کروائیں جو 98 ء کے مقابلے میں زیادہ بہتر اور مستحکم آپریٹنگ سسٹمز تھے۔

مائیکرو سافٹ نے ایکس پی کے بعد 2007ء میں ونڈوز وسٹا متعارف کروائی جو ایکس پی کے مقابلے میں زیادہ مقبول نہ ہوسکی۔ 2009ء میں ونڈوز 7 متعارف کروائی گئی جبکہ 2012ء میں ونڈوز 8 مارکیٹ میں دستیاب ہوئی جو کامیاب آپریٹنگ سسٹم تھا۔

سن 2015ء میں متعارف کروائی جانے والی ونڈوز 10 مائیکروسافٹ کا جدید ترین آپریٹنگ سسٹم ہے جس میں صارفین کی سہولت کے لیے نت نئے آپشنز دستیاب ہیں۔ونڈوز کے علاوہ لینکس سمیت دیگر متعدد آپریٹنگ سسٹمز متعارف کروائے گئے جنہیں آج تک ونڈوز جیسی مقبولیت حاصل نہ ہوسکی۔ 

کام کا طریقۂ کار

پرسنل کمپیوٹر پر کام کرنے سے قبل اس کا طریقہ کار سمجھنا ضروری ہے۔ کمپیوٹر خود کچھ نہیں کرتا بلکہ یہ ہر وہ کام کرسکتا ہے جس کی ہم نے اسے ہدایات دی ہوں جبکہ ہدایات دینے کا طریقہ کار مختلف آپریٹنگ سسٹمز اور سافٹ وئیرز کے تحت مختلف ہوتا ہے۔

کسی بھی سافٹ وئیر میں کام سے قبل اس سافٹ وئیر کو اسٹارٹ کرنا اور اس میں نئی فائل بنانا ضروری ہوتا ہے۔ نئی فائل بنانے کے بعد کی بورڈ کے ذریعے کمپیوٹر کو مختلف کمانڈز دی جاتی ہیں جس کا نتیجہ اسکرین پر ظاہر ہوتا رہتا ہے جس کے بعد فائل محفوظ کر لی جاتی ہے۔ 

پرسنل کمپیوٹر کیا کرسکتا ہے؟ 

ایک پرسنل کمپیوٹر کی مدد سے ٹائپنگ، کمپوزنگ، گرافکس ڈیزائننگ، ویب ڈیزائننگ، تعمیراتی کام کیلئے نقشہ سازی، ٹیکسٹائل ڈیزائننگ، پرنٹنگ اور آڈیو ویڈیو ایڈیٹنگ سے لے کر زندگی کے ہر شعبے کے بے شمار کام لیے جاسکتے ہیں جنہیں پرسنل کمپیوٹر نے انتہائی آسان بنا دیا ہے۔

مثال کے طور کمپوزنگ اور پرنٹنگ کی دنیا میں کمپیوٹر کی ایجاد سے جو انقلاب آیا ہے، اس نے ہمارے شہروں کا حلیہ ہی بدل کر رکھ دیا ہے۔ آپ جس بھی شہر میں داخل ہوتے ہیں نت نئے اشتہارات سے مزین رنگا رنگ بینرز ہر گلی کوچے میں جا بجا نظر آتے ہیں۔

تفریحِ طبع کے لیے کمپیوٹر کا استعمال 

اسپیکرز اور مانیٹر کی مدد سے آپ اپنے پرسنل کمپیوٹر کو ایک ٹی وی میں تبدیل کرسکتے ہیں جس میں انٹرنیٹ کے ذریعے ٹی وی چینلز کو لائیو دیکھا جاسکتا ہے۔ اس کے علاوہ ڈی وی ڈی پلیئر آج کل ہر کمپیوٹر کے ساتھ دستیاب ہوتا ہے جو کمپیوٹر کو ڈی وی ڈی پلیئر بنا دیتا ہے۔

اگر آپ گیمنگ کے شوقین ہیں تو کمپیوٹر پر کھیلی جانے والی گیمز گرافکس کی دنیا میں انقلاب لا چکی ہیں اور آج کی گیمز حقیقی دنیا سے  ہم آہنگ محسوس ہوتی ہیں جو وقت گزاری کے لیے ایک اچھا مشغلہ ثابت ہوسکتی ہیں۔

Related Posts