بھارت میں قدیم پل گرنے سے ہلاکتوں کی تعداد 141ہوگئی، درجنوں لاپتہ

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نئی دہلی: بھارت میں قدیم پل گرجانے کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 141 ہوگئی ہے جبکہ دریا کی بے رحم موجوں کی نذر ہونے والے درجنوں شہری تاحال لاپتہ ہیں۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز بھارتی شہر گجرات کے علاقے موربی میں دریا پر بنا قدیم پل اتوار کے دن تفریح کیلئے آئے ہوئے شہریوں کے وزن سے گرا۔ حادثے کے وقت پل پر 500 سے زائد افراد موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں:

بغداد میں فٹبال اسٹیڈیم کے نزدیک دھماکے سے 10افراد جاں بحق، 20زخمی

دریا میں گرنے والے درجنوں افراد میں سے 141 کی لاشیں نکال لی گئی ہیں جبکہ دیگر کی تلاش جاری ہے۔ پل گرنے سے زخمی ہوجانے والے متعدد افراد کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

پانی میں پھنسے ہوئے افراد کو نکالنے کیلئے ریسکیو کی کارروائیاں جاری ہیں۔ گزشتہ ہفتے ہی پل کو مرمت کے بعد 26 اکتوبر کے روز تفریحی مقاصد کیلئے کھول دیا گیا۔ حکومت نے مرنے والوں کیلئے 4لاکھ جبکہ مرکزی حکومت نے 2 لاکھ بھارتی روپے امداد کا اعلان کیا۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل بغداد میں فٹبال اسٹیڈیم کے نزدیک ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں 10 افراد جاں بحق جبکہ 20 زخمی ہوگئے تھے۔

 دھماکہ فٹبال اسٹیڈیم اور کیفے کے نزدیک واقع گیراج میں ہوا جبکہ دھماکہ خیز مواد گاڑی میں نصب تھا۔ قریب موجود گیس ٹینکر بھی دھماکے سے ہونے والی تباہی کی زد میں آگیا۔

Related Posts