سابق کپتان ویسٹ انڈین ٹیم برائن لارا نے پیشگوئی کی ہے کہ پاکستان آج ہونے والے سیمی فائنل میں آسٹریلیا کو شکست دے کر فائنل میں پہنچ جائے گا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ویسٹ انڈیز کے سابق اسٹار بیٹسمین برائن لارا نے سیمی فائنل میں پاکستان کی جیت کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی بیٹنگ اور بالنگ میں اس قدر صلاحیت رکھتے ہیں کہ فائنل میں پہنچ سکتے ہیں۔
#PAKvsAUS
My Prediction – #Pakistan #Australia is a very dangerous team. They've got a strong lineup that can beat anyone. But Pakistan has the bowling & batting prowess to keep them at bay & make the finals. #T20WorldCup #w88
–
Win my signed bats at https://t.co/mxSy58OXLI— Brian Lara (@BrianLara) November 11, 2021
آسٹریلین ٹیم کی تعریف کرتے ہوئے برائن لارا نے کہا کہ کینگروز مضبوط لائن اپ رکھنے والی خطرناک ٹیم ہے جو کسی کو بھی شکست دے سکتی ہے۔ میری پیشگوئی یہ ہے کہ پاکستان آسٹریلیا کو ہرا کر فائنل میں جگہ بنا لے گا۔
سیمی فائنل میں آسٹریلیا کیخلاف پاکستان کی جیت پر خوشی ہوگی۔شنیرا اکرم
بابر اعظم اسٹامپ پیپر پر سیاست میں حصہ نہ لینے کا عہد کریں۔قادر پٹیل
دوسری طرف فلو میں مبتلا قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹر شعیب ملک اور محمد رضوان کا کورونا ٹیسٹ منفی آیا تاہم ڈاکٹر نے دونوں کرکٹرز کو بیڈ ریسٹ کا مشورہ دیدیا۔ پاکستانی ٹیم دو کرکٹرز کی عدم دستیابی سے مشکلات کا شکار ہوسکتی ہے۔
شعیب ملک اور محمد رضوان کی جگہ سرفراز احمد اور حیدر علی پاکستانی ٹیم کا حصہ بن سکتے ہیں۔ آج آسٹریلیا سے میچ جیتنے کی صورت میں پاکستان کا ٹی 20 ورلڈ کپ کے فائنل میں 14 نومبر کو نیوزی لینڈ سے سامنا ہوگا۔