گرل فرینڈ کی جنسی ویڈیوز بنا کر بوائے فرینڈ نے کروڑوں روپے “کما” لیے

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو انڈین میڈیا

ایک نوجوان نے گرل فرینڈ کی نجی ویڈیو اور تصاویر بنا کر بلیک میلنگ کے ذریعے کروڑوں روپے ہتھیا لیے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس نے بنگلورو سے تعلق رکھنے والے 22 سالہ نوجوان موہن کمار کو لڑکی کو بلیک میل کر کے کروڑوں روپے بٹورنے کے الزام میں حراست میں لیا ہے۔

پولیس کے مطابق لڑکے اور 20 سالہ لڑکی آپس میں تعلق میں تھے، دونوں ایک ساتھ پڑھتے تھے لیکن گریجویشن کے بعد دونوں کے رابطے منقطع ہو گئے تھے، دونوں کئی سالوں بعد ایک دوسرے سے ملے اور ان کا میل جول دوبارہ شروع ہوگیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم موہن کمار نے لڑکی سے شادی کا وعدہ کیا اور اسے ٹرپ پر لے گیا جہاں اس نے لڑکی کی غیر اخلاقی ویڈیوز اور تصاویر بنائیں اور انہیں پرائیویٹ رکھنے کا وعدہ کیا۔

نیٹ بندش سے پریشان صارفین کیلئے خوشخبری، پی ٹی اے نے وی پی این کی رجسٹریشن آسان کردی

پولیس حکام کا بتانا ہے کہ ٹرپ سے واپسی کے بعد موہن کمار نے لڑکی کو بلیک میل کرنا شروع کر دیا اور اس سے رقم کا مطالبہ کیا، لڑکی نے اپنی نجی تصاویر اور ویڈیوز لیک ہونے کے خوف سے چند ماہ کے دوران لڑکے کو 2 کروڑ 57 لاکھ بھارتی روپے جو پاکستانی آٹھ کروڑ سے زائد بنتے ہیں، دیے۔

پولیس کے مطابق لڑکی نے پہلے اپنی دادی کے اکاؤنٹ سے موہن کمار کے اکاؤنٹ میں ایک کروڑ 25 لاکھ روپے منتقل کیے، بعد ازاں لڑکی نے مختلف مواقع پر ایک کروڑ 32 لاکھ روپے کیش بھی ملزم کو دیے، یہی نہیں ملزم موہن کمار لڑکی سے قیمتی گھڑیوں، جیولری اور لگژری کار کا مطالبہ کرتا رہا۔

جب لڑکی موہن کمار کے مطالبات سے تنگ آگئی تو اس نے بنگلورو پولیس کو مقدمہ درج کرا دیا جس پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے ملزم موہن کمار کو گرفتار کر کے واقعے کی تفتیش شروع کر دی۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ یہ ایک منصوبہ بندی کے تحت کیا گیا جرم ہے جس میں ملزم نے لڑکی سے بلیک میلنگ کے ذریعے ڈھائی کروڑ سے زائد رقم بٹوری جس میں سے 80 لاکھ روپے وصول کر لیے گئے ہیں۔

Related Posts