اسلام آباد: پاکستانیوں اور غیر ملکیوں کے افغانستان سے انخلا کیلئے قومی ایئر لائن پی آئی اے کے دونوں طیارے مسافروں کو لے کر اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔
قومی ایئر لائن (پی آئی اے) کا 777 بوئنگ جہاز کابل سے اسلام آباد ائیرپورٹ پہنچا۔ اس فلائٹ میں 329 مسافر سوار تھے۔
پی آئی اے ترجمان کے مطابق دونوں طیارے پرواز کیلئے مکمل تیار تھے جب مخصوص فوجی نقل و حمل کے باعث پروازوں کی اجازت روک دی گئی۔
ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ کہا کہ اس نقل و حمل کے باعث دیگر کئی ائیر لائنز کے جہاز بھی ہوا میں انتظار کرتے رہے تاہم چند مخصوص طیاروں کی آمد کے بعد پی آئی اے کی فلائٹ کو پرواز کی اجازت دے دی گئی۔
مزید پڑھیں: افغانستان میں اقتدار پرامن طور پرعبوری حکومت کو منتقل ہو گا، قائم مقام افغان وزیرداخلہ