پشاور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی نے 14 اگست کے موقع پر کہا ہے کہ پاکستان سے ان کی محبت کوئی حد مقرر نہیں ہے ۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹس ٹوئٹر اور انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے بوم بوم آفریدی نے تمام پاکستانیوں کا یوم آزادی کی مبارکباد دی ہے۔
https://twitter.com/SAfridiOfficial/status/1426258774935982081
بوم بوم آفریدی ویڈیو میں پاکستان کا پرچم لہرا رہے ہیں، ویڈیو میں انہیں گھر کے صحن میں لگے کھمبے پر کشمیری پرچم لگاتے ہوئے بھی دیکھا جاسکتا ہے جبکہ گھر کا صحن سبز ہلالی جھنڈیوں سے سجا ہوا ہے۔
ویڈیو کے اختتام پر کرکٹر کے ساتھ موجود ان کی بیٹیوں کو بھی دیکھا جاسکتا ہے۔
شاہد آفریدی نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ یہ میرے لیے قابلِ فخر ہے کہ میں امن اور خوشحالی کے پیکر ملک کی نمائندگی کرتا ہوں۔
انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں احمد ندیم قاسمی کی مشہورِ زمانہ نظم کا شعر بھی لکھا:
‘خدا کرے نہ کبھی خم سرِ وقارِ وطن اور اس کے حسن کو تشویش ماہ و سال نہ ہو’
یہ بھی پڑھیں: اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری وزارت خزانہ کو ارسال کردی