غزہ پر بمباری: کولمبیا نے اسرائیلی سفیر کو پاگل قرار دے کر ملک بدر کر دیا

مقبول خبریں

کالمز

Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کولمبیا کی وزارت خارجہ نے اسرائیلی سفیر کو پاگل اور بے غیرت قرار دیتے ہوئے حکم دیا کہ وہ اپنے بیان پر معافی مانگیں اور فوری طور پر ہمارا ملک چھوڑ دیں۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق کولمبیا کے صدر گستاو پیٹرو نے غزہ میں اسرائیلی حملوں کو دوسری جنگ عظیم میں نازیوں کے یہودیوں پر ظلم و ستم سے تشبیہ دی تھی۔

پیش قدمی ہوئی تو غزہ اسرائیلی فوجیوں کا قبرستان بن جائے گا۔ایرانی وزیرِ خارجہ

کولمبیا کے صدر نے غزہ کو آشوٹز کا حراستی کیمپ اور وارسا یہودی بستی سے تشبیہ دیتے ہوئے یہ بیان اس وقت جاری کیا تھا جب اسرائیلی وزیر دفاع نے غزہ کی ناکا بندی کا اعلان کیا تھا۔

صدر گستاو پیٹرو نے کہا تھا کہ یہی بات نازیوں نے بھی کہی تھی اور یہ نفرت آمیز بات ایک نئے ’’ہولوکاسٹ‘‘ کا باعث بنے گی۔

جس پر کولمبیا میں اسرائیلی سفیر نے صدر گستاو پیٹرو کے بارے میں جوابی بیان میں غیر سفارتی زبان استعمال کی تھی جس سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کشیدہ ہوگئے۔

کولمبیا کے وزیر خارجہ الوارو لیوا نے اسرائیلی سفیر کے بیان کو پاگل پن اور بے غیرتی قرار دیتے ہوئے حکم دیا کہ اپنے بیان پر معافی مانگیں اور فوری طور پر ملک چھوڑ دیں۔

یاد رہے کہ دوسری جنگ عظیم کے دوران مبینہ طور پر نازی جرمن آشوٹز نامی حراستی کیمپ میں یہودیوں کو تعذیب دیا کرتے تھے، جبکہ وارسا بستی کو جرمن فوج نے یہودیوں کی بغاوت کے بعد تباہ کر دیا تھا۔

Related Posts