افغانستان، قندھار میں نماز جمعہ کے دوران مسجدمیں دھماکہ، 35افراد جاں بحق

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

افغانستان، قندھار میں نماز جمعہ کے دوران مسجد کے قریب بم دھماکہ
افغانستان، قندھار میں نماز جمعہ کے دوران مسجد کے قریب بم دھماکہ

کابل: افغانستان کے دوسرے بڑے شہر قندھار میں نمازِ جمعہ کی ادائیگی کے دوران دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 20 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق قندھار میں مسجد کے گیٹ کے قریب دھماکے کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوئے۔ زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

سکھر، کوٹ لالو کے قریب ریلوے لائن پر کریکر دھماکہ، ٹریک ٹوٹ گیا

موغادیشو میں خودکش کار بم دھماکہ، 8 افراد ہلاک، 7 زخمی

کوئٹہ سریاب روڈ پر بم دھماکہ، ایگل اسکواڈ کے 2اہلکار زخمی

افغان حکومت کا کہنا ہے کہ دھماکے کی تفصیلات اکٹھی کی جارہی ہیں۔ مقامی صوبائی کونسل کے سابق رکن نعت اللہ وفا کے مطابق دھماکے میں بھاری جانی نقصان ہوا ہے۔

واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد ریسکیو اہلکار جائے حادثہ کی طرف روانہ ہوئے۔ نجی ٹی وی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ دھماکے کے نتیجے میں 20 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے افراد کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم ریسکیو کا عمل جاری ہے۔ افغان میڈیا کے مطابق دھماکہ خودکش تھا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل افغانستان کے شہر قندوز میں قائم ایک مسجد میں دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں متعدد افراد جاں بحق ہو گئے۔

بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے افغانستان کے شمال مشرقی صوبے قندوز میں جمعہ کے روز ایک مسجد میں دھماکہ ہوا۔ طالبان ترجمان کا حوالہ دیتے ہوئے نجی میڈیا نے کہا کہ متعدد افراد جاں بحق ہوئے۔

مزید پڑھیں: افغانستان کے شہر قندوز میں مسجد میں بم دھماکہ، متعدد افراد جاں بحق

Related Posts