خیبر پختونخوا کے صوبائی دارالحکومت پشاور میں کوہاٹ روڈ پر دستی بم دھماکے کے باعث 2 بچے جاں بحق جبکہ 3 زخی ہو گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ کوہاٹ روڈ کے علاقے زنگلی میں پیش آیا ، ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ دستی بم پھٹ جانے کے باعث 2 بچے جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہوئے جنہیں ہسپتال منتقل کیا گیا۔
لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور کے مطابق دھماکے کے بعد 3 زخمی بچوں کو ہسپتال لایا گیا جن کی عمر 5 سال سے 14 سال کے درمیان تھی جنہیں طبی امداد دی جارہی ہے۔ دھماکے کی اطلاع ملنے کے بعد ریسکیو اہلکار جائے حادثہ پر پہنچ گئے تھے۔
یاد رہے کہ اِس سے قبل راولپنڈی میں پیرودھائی کے علاقہ میں دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 1 شخص جاں بحق اور 7زخمی ہو گئے جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا،شہر میں قائم تمام بس اڈوں کو بند کروا دیا گیا۔
گزشتہ برس دسمبر کے دوران دھماکے کے بعد زخمیوں اور جاں بحق شخص کی شناخت کی گئی، واقعہ کی اطلاع پر سی پی او راولپنڈی محمد احسن یونس، سینئر پولیس افسران اور پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی،بم ڈسپوزل اسکواڈ اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے جائے وقوعہ پر موجود تھے۔
مزید پڑھیں: راولپنڈی میں دھماکہ، ایک شخص ہلاک،7 زخمی، سیکورٹی ہائی الرٹ