بالی ووڈ کی معروف کوریو گرافر سروج خان انتقال کر گئیں

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Bollywood choreographer Saroj Khan passes away

ممبئی: بالی ووڈ کی کوریوگرافر سروج خان 71 سال کی عمر میں ممبئی میں انتقال کر گئیں،بیٹی سکینہ خان نے انتقال کی تصدیق کردی۔

سروج خان امراض قلب کا شکار تھیں جبکہ سانس کی تکلیف کے بعد انہیں 20 جون کو ممبئی کے ایک اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔

سروج خان نے بالی ووڈ کی معروف اداکاراؤں کو رقص کے گرسکھائے، آنجہانی اداکارہ سری دیوی ، مادھوری ڈکشٹ ، کرینہ کپور اور کنگنا رناوت بھی سروج خان سے سیکھنے والوں  میں شامل ہیں۔

مادھوری ڈکشٹ کا کہنا ہے کہ سروج خان کے انتقال سے ایک بہترین دوست اور گرو سے محروم ہوگئی ہوں،انہوں نے مزید کہا کہ رقص میں مدد کرنے پر ہمیشہ سروج خان کی مشکور رہوں گی۔

سروج خان نے 1950 کی دہائی میں ڈانس ڈائریکٹر بی سوہن لال کی رہنمائی میں بیک گراؤنڈ ڈانسر بننے سے پہلے بطور چائلڈ آرٹسٹ انڈین فلم انڈسٹری میں قدم رکھا۔

مزید پڑھیں: ارطغرل غازی کی حلیمہ سلطان پاکستان میں کام کریں گی، معاملات طے پاگئے

سروج خان نے بطور کوریو گرافر لاتعداد فلموں  کیلئے کام کیا اور مادھوری ڈکشٹ اور سری دیوی نے ان کے فن کو شہرت کی بلندیوں تک پہنچایا۔ بالی ووڈ اداکاروں اور فلمسازوں نے ان کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہا کیا ہے۔

Related Posts