بالی وڈ کی بلاک بسٹر فلم ’تھری ایڈیٹس‘ کی کاسٹ میں شامل سینئر اداکار ارون بالی چل بسے۔
بالی وڈ کے سینئر اداکار ارون بالی کی عمر 79 سال تھی اور وہ کچھ عرصے سے مختلف بیماریوں میں مبتلا تھے۔
اداکار ارون بالی نے 3 ایڈیٹس، کیدارناتھ، پانی پت، پی کے اور ریڈی سمیت مختلف فلموں میں فن کے جوہر دکھائے اور داد سمیٹی۔ ارون بالی نے ٹی وی شوز میں بھی اداکاری کی۔ وہ نیشنل ایوارڈ یافتہ پروڈیوسر بھی تھے۔ بالی ووڈ کے اداکاروں اور دیگر شخصیات نے ارون بالی کے انتقال پرافسوس کا اظہار کیا ہے۔
گلوکار عبداللہ قریشی کا اسلام کی خاطر موسیقی چھوڑنے کا اعلان، شوبز ستاروں کی تنقید
فروری 2022 میں ایک انٹرویو کے دوران اداکار کے بیٹے نے کہا تھا کہ میں نہیں چاہتا کہ میرے والد کی موت گھر پر ہو، میں چاہتا ہوں کہ وہ اپنی آخری سانس تک کام کریں کیونکہ اداکاری اُن کا جنون ہے اور اس سے انھیں خوشی ملتی ہے۔