لاپاز :بولیویا کی صدر جینائن اینیز کا کورونا کا ٹیسٹ مثبت آگیا، بولیوین حکومت نے تصدیق کردی، صدر نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا۔
ٹویٹر پر ایک بیان میں صدر جینائن اینیزکا نے کہا کہ وہ خیریت سے ہیں اورکورونا کا ٹیسٹ مثبت آتے کے بعد وہ الگ تھلگ رہتے ہوئے کام کررہی ہیں۔
بولیوین حکومت نے تصدیق کی ہے کہ صدر کے علاوہ وزیر صحت سمیت 7وزراء کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں اور متاثرین میں سے کچھ کا علاج چل رہا ہے اور کچھ گھر پر روبہ صحت ہیں۔
صدر جینائن اینیزنے بتایا کہ ان کی ٹیم کے ممبران کے بیمار ہونے کے بعد انہوں نے اپنا ٹیسٹ کروایا تھا تاہم ان کا کہنا ہے کہ میں ہتر محسوس ہوکررہی ہوں اور تنہائی میں رہ کر کام کررہی ہوں ۔ان کا کہنا ہے کہ صحت کے بحران میں خدمات انجام دینے والوں کی شکر گزار ہوں ۔
مزید پڑھیں: امریکہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جرائم سے آنکھیں نہ چرائے،سردار مسعود خان