کراچی بوائلر دھماکہ:8افراد جاں بحق، متعدد زخمی،فیکٹری بھی منہدم

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نیوکراچی کے علاقے صباء سنیما کے قریب نجی کمپنی کا کرسٹل آئس بوائلر پھٹ گیا، دھماکےسے عمارت کی چھت گرگئی، واقعے میں 8افراد جاں بحق اور متعددافراد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق نیو کراچی میں صباء سنیما کے قریب نجی کمپنی کا کرسٹل آئس بوائلر زور دار دھماکے سے پھٹ گیا، شدید دھماکے کے باعث عمارت کی چھت گر گئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے میں 8افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہوگئے، تاہم ملبے میں مزید لوگوں کے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔

دھماکے کے بعد امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں، پولیس اور رینجرز کی بھی بھاری نفری علاقے میں موجود ہے۔

دھماکے کے نتیجے میں قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے، باہر کھڑی گاڑیاں بھی کئی فٹ دور جاگریں، علاقے میں دھویں کے شدید بادل نظر آرہے ہیں۔

Related Posts