دریائے سندھ، باراتیوں سے بھری کشتی الٹ گئی، مزید 4 افراد کی لاشیں برآمد

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دریائے سندھ میں باراتیوں کی کشتی الٹنے کی ویڈیو سامنے آگئی
دریائے سندھ میں باراتیوں کی کشتی الٹنے کی ویڈیو سامنے آگئی

دریائے سندھ میں باراتیوں سے بھری کشتی الٹنے کا واقعہ، کشتی الٹنے کے بعد دریا سے مزید 4 افراد کی لاشیں نکال لی گئیں۔

اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا ہے کہ  کشتی الٹنے کے واقعے میں جاں بحق افراد کی تعداد 7 ہوگئی جب کہ ڈوبنے والے مزید 8 افراد کی تلاش جاری ہے۔

واضح رہے کہ ماچھکا کے مقام پر باراتیوں سے بھری کشتی ڈوب گئی تھی جس میں 50 افراد سوار تھے۔  ریسکیو کارروائیوں میں فوری طور پر 35 افراد کو بچالیا گیا تھا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق کئی افراد کی اب بھی تلاش جاری ہے، مقامی افراد کے مطابق کشتی میں خواتین اور بچے بھی سوار تھے۔

دوسری جانب کراچی کے علاقے موسیٰ کالونی میں 5 منزلہ رہائشی عمارت گر گئی جس کے نتیجے میں متصل 2 منزلہ عمارت کو بھی نقصان پہنچا۔ پولیس کے مطابق منہدم 5 منزلہ عمارت خطرناک قرار دے کر خالی کرالی گئی تھی، اسی لیے واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

Related Posts