شہر قائد، گلشن اقبال میں دھماکہ، 3افراد جاں بحق

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شہر قائد، گلشن اقبال میں دھماکہ، 3افراد جاں بحق
شہر قائد، گلشن اقبال میں دھماکہ، 3افراد جاں بحق

عام انتخابات کے آغاز سے قبل دہشت گردی کی کارروائیوں کا سلسلہ تسلسل کے ساتھ جاری ہے، گلشن اقبال حاجی لیمو گوٹھ میں ہونے والے دھماکے میں 3 افراد لقمہ اجل بن گئے۔

ذرائع کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے میں خاتون اور بچے سمیت 3 افراد جاں بحق ہوئے، دھماکے کی نوعیت کا فوری طور پر علم نہیں ہوسکا۔

ڈی آئی جی ایسٹ کے مطابق ابتدائی معلومات کے مطابق ملزم گرینیڈ لیکر باہر نکل رہا تھا، اس کے ہاتھ میں ہی گرینیڈ پھٹ گیا۔

دوسری جانب انسانیت دشمن دہشت گردوں نے بلوچستان کے دو ضلعوں قلعہ سیف اللہ اور پشین میں انتخابی مہم کو خون میں نہلا دیا، دونوں جگہوں پر بم دھماکوں میں مجموعی طور پر 31 سے زائد افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوگئے۔

ضلع قلعہ سیف اللہ میں جے یو آئی کے امیدوار مولانا سمیع الحق کے الیکشن دفتر میں بم دھماکا ہوا، جس کے نتیجے میں 14 افراد جاں بحق ہوگئے، جبکہ متعدد افراد زخمی ہیں جن میں سے کئی کی حالت تشویشناک ہے۔

قلعہ سیف اللہ کا یہ علاقہ کوئٹہ سے 170 کلو میٹر دور ہے، پولیس کے مطابق دھماکیکے وقت جے یو آئی کے کارکنوں کی بڑی تعداد دفترمیں موجودتھی۔ دوسری طرف بلوچستان کے ضلع پشین میں حلقہ پی بی 47 میں آزاد امیدوار کے انتخابی دفترکے قریب دھماکے سے 17 افراد جاں بحق اور 30 سے زائد زخمی ہوگئے۔

زخمیوں کو فوری طور پراسپتال منتقل کیا گیا جن میں سے کچھ کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

Related Posts