امریکا میں سیاہ فام خواتین روزگار حاصل کرکے بھی نت نئی مشکلات کا شکار

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

واشنگٹن: امریکا میں سیاہ فام خواتین کی بے روزگاری کی شرح کم ہوگئی تاہم ایسی خواتین روزگار حاصل کرکے بھی نت نئی مشکلات کا شکار ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ افرادی قوت میں مساوات تاحال پیدا نہیں ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق امریکا میں سیاہ فام خواتین کی زندگی کساد بازاری اور معاشی مسائل میں اضافے کے باعث بھی مشکلات کا شکار ہے تاہم رنگ اور صنف کی بنیاد پر بے بنیاد تنقید اور معاشرتی ناہمواریاں بھی پریشان کن ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

 معیشت کیوں ترقی نہیں کررہی؟ ورلڈ بینک رپورٹ آگئی

امریکی بیورو آف لیبر اسٹیٹکس کا کہنا ہے کہ پوری سیاہ فام آبادی کیلئے بے روزگاری میں گزشتہ برس اگست کے بعد سے اضافہ نہیں ہوا جو جنوری میں 5.4فیصد رہی۔ سیاہ فام خواتین کیلئے بے روزگاری 1سال میں کم ترین سطح پر آگئی۔

دسمبر سے جنوری تک سفید فام، ایشیائی اور لاطینی افراد کی بے روزگاری بڑھی، تاہم سیاہ فام مردوں میں بے روزگاری سب سے زیادہ رہی۔ ڈائریکٹر لیبر مارکیٹ پالیسی کیٹ باہن نے کہا کہ سیاہ فام خواتین کو اب بھی مساوات حاصل نہیں ہوئی۔

Kate Bahn talks JOLTS - YouTube

کیٹ باہن کا کہنا تھا کہ سیاہ فام لوگوں کو ملازمت کے دوران امتیازی سلوک کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ سیاہ فام کارکنوں کی چھانٹیاں بھی اس کا حصہ ہیں۔ امریکا کی جو بائیڈن حکومت کو زیادہ منصفانہ اقدامات کیلئے پالیسی میں بھی تبدیلی لانا ہوگی۔

 

Related Posts