نئی دہلی: بھارت کی حکمراں سیاسی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی مصیبت میں پھنس گئی، بی جے پی رہنما کا کہنا ہے کہ اگر میں نے کیل ٹھونک دی تو مودی بھی نہیں ہلا سکتے۔ بھارتی وزیر اعظم کی تضحیک پر مبنی بیان کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق بی جے پی کے سینئر رہنما و سابق رکنِ پارلیمان اوم ماتھر نے بھارتیہ جنتا پارٹی کی مرکزی انتخابی کمیٹی کی رکنیت حاصل کررکھی ہے۔ ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے اوم ماتھر نے کہا کہ جس آدمی کا ٹکٹ میں نے فائنل کیا، اسے مودی بھی نہیں کاٹ سکتے۔
امریکا میں طوفان سے معمولاتِ زندگی معطل، 70 افراد ہلاک
झटे खूंटो गाड़ दवूं,फेर मोदी भी उखाड़ कोणी सके @OmMathur_bjp pic.twitter.com/Lw6kLT03rt
— yogeshh sharma.. (@yogeshsh2135) December 28, 2022
خطاب کے دوران بی جے پی رہنما اوم ماتھر نے کہا کہ میں جہاں کیل گاڑ دیتا ہوں، اسے کوئی ہلا نہیں سکتا۔ چاہے امیدواروں کی فہرست جے پور سے جائے یا دہلی سے، میرے کھونٹا گاڑنے کے بعد اسے کوئی ہلا نہیں سکتا۔ کوئی غلط فہمی نہ پالے۔
بی جے پی رہنما اوم ماتھر کا کہنا تھا کہ اب تو میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی مرکزی انتخابی کمیٹی کا رکن ہوں۔ جے پور سے جو لسٹ بھیجتا ہوں، اس کا دھیان رکھتا ہوں۔ دیگر سیاسی رہنما، کم از کم پالی کے علاقے سے تعلق رکھنے والے غلط فہمی پالنے سے اجتناب برتیں۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اوم ماتھر کے اس بیان سے بی جے پی کے سیاسی رہنماؤں، خاص طور پر نوجوان طبقے میں بے چینی پھیل گئی ہے کیونکہ اس میں وزیر اعظم نریندر مودی کا مذاق اڑایا گیا ہے کہ وزیر اعظم ہونے کے باوجود وہ انتخابی کمیٹی کے رکن سے کمتر ہیں۔