جنوبی افریقہ کے جواں سال کرکٹر بورون فورچین نے اسلام قبول کر لیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

جنوبی افریقہ کے جواں سال کرکٹر بورون فورچین نے اسلام قبول کر لیا
جنوبی افریقہ کے جواں سال کرکٹر بورون فورچین نے اسلام قبول کر لیا

جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم کے جواں سال کھلاڑی بورون فورچین نے اسلام قبول کر لیا ہے جن کا نیا نام عماد رکھا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقہ کے اسپن بولر بورون فورچین نے اسلام قبول کر لیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نو مسلم بورون فورچین کا نیا نام عماد رکھ دیا گیا، جس کی تصدیق بورون کی اہلیہ نے کردی ہے۔

فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پر بورون فورچین کی اہلیہ نے اپنے شوہر کے قبولِ اسلام کی تصدیق کرتے ہوئے اس  پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔ نو مسلم کھلاڑی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اس حوالے سے مختلف اسٹوریز شیئر کیں۔

معروف کرکٹر بورون فورچین کی شیئر کی گئی اسٹوریز میں نومسلم عماد کے ہمراہ کرکٹر تبریز شمسی اور ان کی اہلیہ انہیں دائرۂ اسلام میں داخل ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے نظر آئے جس پر پاکستانی سوشل میڈیا صارفین خوشی کا اظہار کر رہے ہیں۔

دوسری جانب جنوبی افریقہ کے کھلاڑی تبریز شمسی نے بورون فورچین کی اہلیہ سمیت ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے انہیں مبارکباد کا پیغام ارسال کیا۔ تبریز شمسی کی اہلیہ نے بھی انسٹاگرام پر اپنے پیغام میں بورون فورچین کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور زمبابوے کے درمیان تیسرا فیصلہ کن ٹی ٹوئنٹی میچ

Related Posts