اسلام آباد ایئرپورٹ پر اے این ایف اور محکمہ کسٹمز کے اہلکاروں کے درمیان تلخ کلامی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد ایئرپورٹ پر اے این ایف اور محکمہ کسٹمز اہلکاروں کے درمیان تلخ کلامی
اسلام آباد ایئرپورٹ پر اے این ایف اور محکمہ کسٹمز اہلکاروں کے درمیان تلخ کلامی

اسلام آباد:اسلام آباد ایئرپورٹ پر اے این ایف اور محکمہ کسٹمز کے اہلکاروں کے درمیان تلخ کلامی اور ہاتھا پائی کی اطلاعات سامنے آئی ہیں، ذرائع کے مطابق غیر ملکی مسافر کو حراست میں لینے کے معاملے پر تلخ کلامی ہوئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ برازیلین شہری ای کے 612 پردبئی سے اسلام آباد پہنچا تھا، امیگریشن کے بعد برازیلین مسافر انٹرنیشنل ارائیولسے اپنا سامان لے رہا تھا،انٹرنیشنل ایرائیول پر اے این ایف اہلکاروں نے غیرملکی شہری کو حراست میں لینے کی کوشش کی۔

کسٹمز حکام نے اے این ایف کو غیر ملکی مسافر کو اور اس کے سامان کو حراست میں لینے سے روک دیا، کسٹمز حکام کے مطابق اسکینگ کے بعد مسافر کو حراست میں لیا جاسکتا ہے۔

ذرائع کے مطابق اے این ایف حکام کا کہنا تھا ان کو مسافر پر منشیات اسمگلنگ کا شبہ ہے، معاملے پر اے این ایف اہلکاروں نے شور شرابہ کیا اور چیخنا شروع کردیا۔

اس معاملے پر دونوں محکموں کے اہلکار باہم دست وگریبان ہوگئے،اسلام آباد ایئرپورٹ مچھلی منڈی بن گیا، مذکورہ واقعے کے دوران انٹرنیشنل ایرائیول پر ملکی اور غیرملکی مسافرپریشان ہوگئے۔

مزید پڑھیں: سپریم کورٹ، راوی اربن ڈویلپمنٹ منصوبہ کالعدم قرار دینے کا فیصلہ معطل

ذرائع کے مطابق اے این ایف اہلکار غیر ملکی مسافر کو سامان سمیت گرفتار کرکے ساتھ لے گئے، اے اسی کسٹمز نے سامان اپنے قبضے میں لے لیا،دونوں محکموں کے افسران معاملے کو چھپانے میں مصروف ہیں، ترجمان سی اے اے سیف اللہ خان نے کہا ہے کہ معاملے کی تحقیقات کررہے ہیں۔

Related Posts