کیا آپ بھی پیسے لینا چاہتے ہیں! بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے رقم لینے کا مکمل طریقہ

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب
The Israel-U.S. nexus for State Terrorism
اسرائیل امریکا گٹھ جوڑ: ریاستی دہشت گردی کا عالمی ایجنڈا
zia
کیا اسرائیل 2040ء تک باقی رہ سکے گا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

BISP 8171 registration update from government
Pak Observer

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام آج پیر 16 جون سے اپنا نیا ریٹیل ادائیگی ماڈل شروع کر رہا ہے جس کا مقصد مستحقین کو شدید گرمی کی لہر سے بچانا اور روایتی کیمپ بیسڈ ادائیگی کے طریقہ کار سے ہٹ کر زیادہ محفوظ، باعزت اور آسان طریقے سے رقم کی فراہمی ممکن بنانا ہے۔

پاکستان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی اے پی پی کے مطابق اس نئے نظام کا مقصد مستحق افراد کو ان کے گھروں کے قریب باوقار اور جدید سہولیات پر مبنی ادائیگی کی سہولت فراہم کرنا ہے، خاص طور پر ان علاقوں میں جہاں اس وقت شدید گرمی کی لہر جاری ہے۔

چوتھی سہ ماہی کی قسط کی ادائیگی کی تیاریوں کے سلسلے میں بی آئی ایس پی کے ایڈیشنل سیکریٹری ڈاکٹر طاہر نور نے ضلع خانیوال کا دورہ کیا۔

اس دورے کا مقصد فیلڈ کی تیاریوں کا جائزہ لینا، انتظامات کا معائنہ کرنا اور ضلعی ٹیموں و شراکت دار بینکوں کے نمائندوں کے ساتھ ملاقات کر کے نئے نظام کے مؤثر نفاذ کو یقینی بنانا تھا۔

ڈاکٹر طاہر نور نے وضاحت کی کہ ریٹیل ماڈل کا مقصد مستحقین کو بہتر اور باعزت سہولت فراہم کرنا ہے جس میں بایومیٹرک تصدیق، مقررہ پوائنٹس پر آسان رسائی اور شفاف ادائیگی کا نظام شامل ہے، جہاں ہر مستحق کو پرنٹ شدہ رسید فراہم کی جائے گی۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ بی آئی ایس پی مستحقین کو باعزت، آرام دہ، اور سہل انداز میں نقد رقم کی ادائیگی یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے۔

ڈاکٹر نور نے شراکت دار بینکوں کو ہدایت کی کہ تمام ریٹیل آؤٹ لیٹس مکمل طور پر فعال ہوں۔ ان مراکز پر تربیت یافتہ عملہ، بائیو میٹرک آلات، مستحکم انٹرنیٹ کنیکٹیویٹی، اور آگاہی کے مواد کی واضح نمائش ضروری ہے تاکہ مستحقین کی رہنمائی ہو سکے۔

انہوں نے بی آئی ایس پی فیلڈ ٹیموں کو ہدایت کی کہ ادائیگی کے نئے طریقہ کار سے متعلق واضح اور بروقت آگاہی مہمات چلائیں تاکہ مستحقین کو پیشگی مکمل معلومات فراہم کی جا سکیں۔

گزشتہ ہفتے ڈاکٹر طاہر نور نے جنوبی پنجاب کے دورے کے سلسلے میں ملتان اور بہاولپور کا بھی دورہ کیا، جہاں انہوں نے فیلڈ کی تیاریوں کا معائنہ کیا اور علاقائی بی آئی ایس پی حکام و بینکاری اداروں کے نمائندوں کے ساتھ رابطہ اجلاس کیے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ بی آئی ایس پی عملہ، بینکنگ پارٹنرز، مقامی انتظامیہ اور مستحقین کے درمیان بھرپور ہم آہنگی ضروری ہے تاکہ ہر اہل فرد تک مکمل نقد امداد بروقت، محفوظ اور باعزت طریقے سے پہنچائی جا سکے۔

نئے ریٹیل ادائیگی ماڈل کا باقاعدہ آغاز 16 جون سے ہو رہا ہے۔مستحقین کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ صرف اپنے مقرر کردہ ریٹیل مراکز پر اصل شناختی کارڈ کے ساتھ جائیں، مکمل رقم اور پرنٹ شدہ رسید حاصل کریں۔

اگر کسی کو ادائیگی میں کسی قسم کی دشواری یا شکایت ہو تو وہ متعلقہ تحصیل بی آئی ایس پی دفتر سے رابطہ کریں یا بی آئی ایس پی ہیلپ لائن 0800-26477 پر کال کریں۔

یہ نیا ماڈل بی آئی ایس پی کے عوام دوست، شفاف اور باوقار فلاحی نظام کی جانب ایک اہم قدم ہے، جس کا مقصد ملک کے پسماندہ طبقوں کو مؤثر اور عزت دار خدمات فراہم کرنا ہے۔

Related Posts