بل گیٹس کی بیٹی جنیفر گیٹس نے اپنے مصری دوست سے منگنی کرلی

مقبول خبریں

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

bill gates daughter
bill gates daughter

مائیکرو سافٹ کے بانی اور دنیا کے امیر ترین شخص بل گیٹس کی بیٹی جنیفر گیٹس نے اپنے مصری دوست سے منگنی کرلی۔

جنیفر گیٹس اور نائل ناسر کے درمیان 2017 سے قریبی تعلقات ہیں اور یہ دونوں پیرس پینتھرس کے رائیڈرزبھی ہیں، انہوں نے فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر منگنی کا اعلان کیا اور خوبصورت تصاویر بھی شیئر کیں۔

جنیفر گیٹس نے اپنے منگیتر کی تصویر شیئر کرتے ہوئے ایک کیپشن لکھا جس میں انہوں نے نائل ناسر کے لیے اپنے پیار بھرے جذبات کا اظہار کیا، 24 سالہ جنیفر گیٹس اس وقت ڈاکٹر بننے کے لیے تعلیم حاصل کررہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سرمد سلطان کی فلم زندگی تماشا پر پابندی کی درخواست واپس لے لی گئی

جنیفر اور ان کے منگیتر دونوں ہی ایک گھڑ سواری کے کھیل سے وابستہ ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ وہ یہ کھیل شوقیا کھیلتی ہیں جب کہ ان کے منگیتر یہ کھیل پروفیشن کے طور پر کھیلتے ہیں۔

Related Posts