دورۂ پاکستان کامیابی سے مکمل، بل گیٹس وزیر اعظم عمران خان کے شکرگزار

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دورۂ پاکستان کامیابی سے مکمل، بل گیٹس وزیر اعظم عمران خان کے شکرگزار
دورۂ پاکستان کامیابی سے مکمل، بل گیٹس وزیر اعظم عمران خان کے شکرگزار

واشنگٹن: مائیکروسافٹ کمپنی کے بانی دورۂ پاکستان کامیابی سے مکمل کرنے پر وزیر اعظم عمران خان کے شکر گزار ہیں، بل گیٹس کا کہنا ہے کہ پاکستان میں پولیو کے خاتمے پر اٹھائے گئے اقدامات پر سیر حاصل گفتگو ہوئی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں مائیکروسافٹ کمپنی کے بانی بل گیٹس نے وزیر اعظم عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاکستان میں پولیو کے خاتمے کیلئے جو اقدامات اٹھائے جارہے ہیں، ان پر گفتگو نتیجہ خیز رہی۔

یہ بھی پڑھیں:

وزیر اعظم عمران خان اور بل گیٹس کی ملاقات، پولیو کی روک تھام پر گفتگو

ٹوئٹر پیغام میں بانئ مائیکرو سافٹ بل گیٹس نے کہا کہ  مجھے پولیو کے خاتمے پر پاکستان کے عزم سے حوصلہ ملا اور میں پر امید ہوں کہ اگر ہر شخص نے مستعدی کا مظاہرہ کیا تو پاکستان سے پولیو کا خاتمہ کیا جاسکتا ہے۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم عمران خان اور مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس کی ملاقات ہوئی جس کے دوران پولیو کی روک تھام سمیت دیگر اہم موضوعات پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

گزشتہ روز مائیکروسافٹ کے بانی ایک روزہ دورے کیلئے پاکستان پہنچے اور وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی جس کے دوران پاکستان پولیو کے خاتمے پر گفتگو ہوئی۔

وزیر اعظم نے بانئ مائیکروسافٹ کو پولیو پر حکومت کے اقدامات سے آگاہ کیا۔مائیکرو سافٹ کے 66سالہ بانی نے 1975 میں کمپنی کی بنیاد اپنے دوست کے ہمراہ رکھی تھی۔

Related Posts