بلاول بیٹا اس طرح نہیں ہوتا،وزیراعظم بننے کیلئے محنت کرنی ہوتی ہے۔ شاہ محمود قریشی

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ہمارے ارکان اسمبلی پیپلز پارٹی کے کسی بہکاوے میں نہیں آئیں گے۔ شاہ محمود قریشی
ہمارے ارکان اسمبلی پیپلز پارٹی کے کسی بہکاوے میں نہیں آئیں گے۔ شاہ محمود قریشی

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بلاول بیٹا اس طرح نہیں ہوتا جس طرح آپ کررہے ہیں، وزیراعظم بننے کیلئے محنت کرنی ہوتی ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سندھ میں اب پرانے نعروں میں کشش نہیں رہی، بلاول لکھی باتیں بول دیتا ہے،اچھا ہے ویسے انسان اسی طرح سیکھتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ میں عوام سے رابطہ نہ کرنے کی غلطی تسلیم کرتے ہیں، سندھ میں عوام سے اسطرح رابطہ نہیں کیا جس طرح کرنا چاہیے تھا،سندھ کےعوام پیپلزپارٹی سے تنگ آچکے ہیں۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بلاول بھٹو کی پنجاب میں 5 فیصد مقبولیت ہے، یہ وزیراعظم بنیں گے؟ بلاول بیٹا اسطرح نہیں ہوتا جس طرح آپ کررہے ہیں، وزیراعظم بننے کیلئے محنت کرنی ہوتی ہے۔

وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ ہماری نیت خراب ہے تو اپوزیشن اجلاس کیلئے ریکوزیشن جمع کرادے، اپوزیشن کے پاس عدم اعتماد کیلئے نمبرز نہیں، ن لیگ فوری انتخابات چاہتی ہے، پیپلزپارٹی نہیں چاہتی۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پیپلزپارٹی کا لانگ مارچ جس شہر سے گزرتا ہے اسے بند کرا دیا جاتا ہے، عوامی مارچ میں عوام کو مارچ سے دورکیوں رکھا گیا؟ پیپلزپارٹی سرکارکی بیساکھیوں پرسیاست کررہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

پی پی کا عوامی مارچ آج سندھ سے پنجاب میں داخل ہوگا

انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان نے ایک ہزار ارب روپے سندھ کو دیے اور بلاول کہتے ہیں انکی جیب میں تحریک عدم اعتماد ہے، تحریک عدم اعتماد ہے تو اسمبلی میں پیش کریں، ق لیگ کے جواب کے بعد اپوزیشن کے غبارے سے ہوا نکل گئی۔

Related Posts