پی پی کا عوامی مارچ آج سندھ سے پنجاب میں داخل ہوگا

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
پی پی پی کا لانگ مارچ آج سندھ سے پنجاب میں داخل ہوگا۔

صادق آباد: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پی پی پی کا عوامی مارچ آج سندھ سے پنجاب میں داخل ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق عوامی مارچ بدھ کو سندھ کی سرحد سے متصل پنجاب کے شہر صادق آباد میں داخل ہوگا،پی پی میڈیا سیل نے اعلان کیا ہے کہ لانگ مارچ کے شرکاء کا سندھ پنجاب کی سرحد پر پرتپاک استقبال کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ اتوار کی شب چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کی سربراہی میں مزار قائد سے عوامی لانگ مارچ کا آغازہوا اورلانگ مارچ نے اپنے مقررہ راستوں سے ہوتے ہوئے سکھر میں قیام کیا۔

گزشتہ رات سکھر میں مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعظم عمران خان کو چیلنج کیا تھا کہ اگر وہ بزدل نہیں تو نئے انتخابات کی راہ ہموار کرنے کے لیے اسمبلیاں تحلیل کردیں۔

یہ بھی پڑھیں:

وزیر اعظم کی ٹیکس کلیکشن پر ایف بی آر، نئے سینٹرز کھولنے پر نادرا کی تعریف

وفاقی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے بلاول نے کہا کہ ملک شدید مشکلات سے دوچار ہے، ہر طبقہ شدید مشکلات کا شکار ہے، حکومت نے ملک بھر میں مایوسی پھیلا رکھی ہے،کسان مدد کے لیے پکار رہے ہیں اور لوگ اپنی ضروریات پوری کرنے کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔

مزید برآں چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ منتخب وزیراعظم نے پاکستان کے عوام کو بے روزگاری اور مہنگائی میں مبتلا کر دیا ہے، عمران خان کو عوام سے کوئی ہمدردی نہیں ہے۔