سکھر: چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ امریکی فوج کے افغانستان میں استعمال کیے گئے ہتھیار کچے کے ڈاکوؤں کے پاس موجود ہیں جبکہ پولیس نے جانوں کے نذرانے پیش کیے۔
تفصیلات کے مطابق سکھر میں شہید صحافی جان محمد مہر کے اہلِ خانہ سے تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ افغانستان میں موجود امریکی اسلحہ سندھ کے کچے کے ڈاکوؤں کے پاس پہنچ چکا ہے۔
سابق آئی جی سندھ رانا مقبول احمد کا علالت کے باعث انتقال
گفتگو کے دوران سابق وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اندازہ کیا جاسکتا ہے کہ عمران خان کی دہشت گردوں کو ملک میں بسانے کی پالیسی کس قدر خطرناک تھی۔ ہم جان محمد مہر کے اہلِ خانہ سے تعزیت کیلئے یہاں آئے ہیں۔
سابق وزیرِ خارجہ نے کہا کہ جان محمد مہر کے قتل کی جتنی مذمت کریں، کم ہے۔ ان کے اہلِ خانہ کو انصاف دلایا جائے گا۔ امید تھی کہ قتل کیس پر جوجے آئی ٹی بنائی گئی تھی، اس سے پیشرف ہوگی، مگر ایسا نہ ہوسکا۔کچے میں جدید اسلحہ کیسے پہنچ گیا؟
چیئرمین پی پی پی نے کہا کہ امریکی اسلحہ خیبر پختونخوا ہی نہیں بلکہ کچے کے علاقوں میں بھی پہنچ چکا ہے۔ دہشت گردی تب سے سر اٹھا رہی ہے جب سے قومی ایکشن پلان پر عمل نہیں کیا گیا۔ میرا مؤقف تھا کہ دہشت گردوں سے بات چیت نہ کی جائے۔