قبل از وقت انتخابات کیلئے عمران خان کے احتجاج سے ملک کو نقصان پہنچ رہا ہے۔بلاول

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب
The Israel-U.S. nexus for State Terrorism
اسرائیل امریکا گٹھ جوڑ: ریاستی دہشت گردی کا عالمی ایجنڈا
zia
کیا اسرائیل 2040ء تک باقی رہ سکے گا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

واشنگٹن: وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ قبل از وقت انتخابات کیلئے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے احتجاج سے ملک کو نقصان پہنچ رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے بلومبرگ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ بدقسمتی سے عمران خان اقتدار سے بے دخل ہونے کے بعد سے ہی الیکشن کا راگ الاپ رہے ہیں۔ قبل از وقت انتخابات ملکی مفاد کے خلاف ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

دھندکے باعث مختلف موٹر ویز متعدد مقامات پر بند

انٹرویو کے دوران وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے مودی کو گجرات کا قصائی کہنے کے بیان کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے بھارتی وزیر اعظم کے متعلق تاریخی حقیقت دہرائی۔ اپنے بیان پر قائم ہوں کہ مودی گجرات کا قصائی ہے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارت میں میرے سر کی قیمت لگائی گئی۔ثابت ہوا جو کچھ میں نے کہا وہ درست تھا۔ مودی حکومت مسلمانوں پر تشدد کر رہی ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے قبل از وقت انتخابات کا امکان مسترد کردیا۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ ضروری ہے عالمی اداروں سے معاملات بہتر انداز میں طے کیے جائیں۔ پاکستان کو سیلاب کے بعد بحالی کیلئے عالمی برادری کے تعاون کی ضرورت ہے۔ پاکستان میں سیلاب سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ روس یوکرین جنگ سے خطے کی صورتحال متاثر ہوئی۔ عالمی برادری خوراک کا تحفظ یقینی بنائے۔ خیال رہے کہ بھارت میں بلاول بھٹو زرداری کے مودی کو گجرات کا قصائی قرار دینے پر ملک گیر احتجاج کیا جارہا ہے۔

 

Related Posts