مذہب کارڈ کا استعمال کسی صورت نہیں ہونے دیں گے، بلاول بھٹوزرداری

کالمز

zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Eilat Port Remains Permanently Shut After 19-Month Suspension
انیس (19) ماہ سے معطل دجالی بندرگاہ ایلات کی مستقل بندش
Bilawal To Address Several Public Meetings In Central Punjab
bilawal-bhutto

بہاول پور:پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے کہ احتجاج کیلئے ہم تمام آپشنز استعمال کریں گے مگر مذہب کارڈ کا استعمال کسی صورت نہیں ہونے دیں گے،ہم مولانا فضل الرحمان کے تمام مطالبات سے اتفاق کرتے ہیں، مولانا سے پلان بی اور سی پر بات ہوئی ہے ابھی بتا نہیں سکتا۔

ایک انٹرویومیں بلاول بھٹو نے کہا کہ حکومت کے خلاف احتجاج کیلئے ہم تمام آپشنز استعمال کریں گے مگر مذہب کارڈ کا استعمال کسی صورت نہیں ہونے دیں گے۔انہوں نے کہا کہ مولانا اگرملک کو بند کرنا چاہتے ہیں تو یہ پیپلز پارٹی کا فیصلہ نہیں ،دھرنا ایک سخت مگر جمہوری آپشن ہیخ دھرنے سے متعلق فیصلہ پیپلز پارٹی کی سی ای سی کرے گی۔

مزید پڑھیں : قوم مولانا کو کسی صورت کو مذہب کارڈ استعمال نہیں کرنے دیگی،فردوس عاشق اعوان

بلاول بھٹو نے کہا کہ وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد آ نی چاہیے، وزیراعظم یو ٹرن لے کر استعفیٰ دیں گے،وزیراعظم جلد جانے والے ہیں، انکے ساتھ صرف کچھ لوگ بچ جائیں گے۔پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا کہ وارننگ دے رہا ہوں سسٹم کو خطرہ وزیراعظم عمران خان کی وجہ سے ہے۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے جلدی اکٹھے ہونے کی وجہ وزیراعظم ہے جو ان کے لیے فائدہ مند نہیں ہے، کوئی ہمیں مت بتائے کہ سیاسی فیصلے کیسے کرنے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں بلاول بھٹو نے کہا کہ کرتار پور راہدرای کا افتتاح مذہبی نہیں سیاسی مسئلہ ہے۔ ایک طرف کشمیر کھلی جیل ہے دوسری طرف کرتارپور راہداری کھول رہے ہیں۔ایک اور سوال کے جواب میں چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی نے کہا کہ آصف علی زرداری ضمانت کی درخواست دائر کرنے کی اجازت نہیں دے رہے۔

یہ بھی پڑھیں : آزادی مارچ کامقابلہ کرنےکےلیےمذہب کارڈ کھیلاگیا،مولانافضل الرحمان

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے کہ موجودہ حکومت میڈیا کی آواز دباکر سلیکٹڈ میڈیا بنانے کی کوشش کررہی ہے ، میڈیا میں بھارتی پائلٹ اور دہشتگردوں کا انٹرویو تو چل سکتا ہے ، آصف ز داری ، نوازشریف کی گفتگو نہیں چل سکتی ، یہ سلیکٹڈ میڈیا ہے ،پیپلز پارٹی کو جمہوریت پر سمجھوتے کیلئے دبائو ڈالنے کی کوشش ہورہی ہے۔