نیب کی جانب سے مریم نواز کی ضمانت کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیے جانے کا امکان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Maryam Nawaz
Maryam Nawaz

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: نیب کی جانب سے چوہدری شوگر ملز کیس میں مریم نواز کی ضمانت کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ نیب کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ کے دورکنی بنچ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کرنے کیلئے ابتدائی مشاور ت کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں : مریم نواز پارٹی کی نائب صدر برقرار رہیں گی،الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنا دیا

جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے 24 صفحات پر مشتمل فیصلے میں مریم نواز کو ایک ایک کروڑ کے دو ضمانتی مچلکے ، 7 کروڑ روپے بطور زر ضمانت اور اپنا پاسپورٹ رجسٹرار ہائیکورٹ کے پاس جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔

واضح رہے کہ عدالت نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کی درخواستِ ضمانت پر محفوظ کیا گیا فیصلہ سنا دیا جس کے تحت مریم نواز کی درخواست منظور ہو گئی ہے۔

Related Posts