اسلام آباد: پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اورر جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ شاہ زین بگٹی کے درمیان ملاقات ہوئی ہے جس میں دونوں رہنماؤں نے قومی معاملات میں ساتھ چلنے پر اتفاق کیا ہے۔
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو اور جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ شاہ زین بگٹی کے درمیان بجٹ اجلاس کے فوری بعد زرداری ہاؤس میں اہم ملاقات ہوئی، بلاول بھٹو زرداری نے 18ویں آئینی ترمیم اور این ایف سی ایوارڈ پر شاہ زین بگٹی کے موقف کی تائید کی۔
اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ شاہزین بگٹی کے درمیان ملاقات
اسلام آباد: چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور شاہزین بگٹی کے درمیان بجٹ اجلاس کے فوری بعد زرداری ہاؤس میں اہم ملاقات ہوئی pic.twitter.com/tFeSQ7Wd31
— PPP (@MediaCellPPP) June 29, 2020