اسلام آباد: چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کاکہنا ہے کہ پی ٹی آئی اور ن لیگ آرمی ایکٹ ترمیمی بل کے معاملے پرپارلیمنٹ کے طریقہ کارکو نظر انداز کررہی تھیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پراپنے پیغام میں بلاول بھٹو زرداری کاکہناتھا کہ جب وہ اسلام آباد آئے تو پی ٹی آئی اور مسلم لیگ ن آرمی ایکٹ ترمیمی بل کی غیر مشروط حمایت کرکے اسے دونوں ایوانوں سے منظور کرنے پراتفاق کرچکی تھیں۔
I’m pleased all have now agreed that the bill will go back to NA committee, will also be reviewed by Senate committee and follow procedure of both houses. This is a positive that parliament that has been dormant for over a year is ready to legislate. 2/3
— BilawalBhuttoZardari (@BBhuttoZardari) January 4, 2020
بلاول بھٹو نے کہا کہ دونوں جماعتوں نے فیصلہ کیاتھا کہ بل کونہ توتمام اراکین اسمبلی کو بھیجاجائے اورنہ ہی قانون سازی کےلیے کمیٹی کو دیکھنے کیلئے بھیجا جائےگا۔
انہوں نے کہا کہ خوشی ہے کہ سب جماعتوں نے اتفاق کیا ہے کہ بل کو قومی اسمبلی کی کمیٹی میں بھیجاجائے گااوردونوں ایوانوں کے قواعد و ضوابط کی پاسداری کے ساتھ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی بھی بل پر نظر ثانی کرے گی۔
یہ بھی پڑھیں: قائمہ کمیٹی برائےدفاع نے آرمی ایکٹ ترمیمی بل اتفاق رائے سے منظور کرلیا
بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ یہ ایک مثبت پیشرفت ہے کہ ایک سال سے زائد عرصہ غیرفعال رکھی جانے والی پارلیمان قانون سازی کے لئے تیار ہے۔
All institutions that derive powers from parliament have asked us to pass legislation & accepted parliamentary supremacy. these are important victories for those who have always battled for parliamentary supremacy and democracy. 3/3
— BilawalBhuttoZardari (@BBhuttoZardari) January 4, 2020