بلاول نے شوکاز نہیں، پی ڈی ایم کا گریبان پھاڑ ڈالا ہے، فردوس عاشق

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بلاول نے شوکاز نہیں، پی ڈیم کا گریبان پھاڑ ڈالا ہے‘ فردوس عاشق
بلاول نے شوکاز نہیں، پی ڈیم کا گریبان پھاڑ ڈالا ہے‘ فردوس عاشق

لاہور:معاون خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ عوام کے بنیادی حقوق کا تحفظ حکومت کی آئینی اور قانونی ذمہ داری ہے، صاف پانی کی فراہمی تحریک انصاف کی حکومت کے منشور میں شامل ہے۔

الحمدللہ گورنر پنجاب کی زیرقیادت صاف پانی کا خواب پورا ہو رہا ہے،نکاسی اور فراہمی آب سیاستدانوں کیلئے چیلنج ہے،وزیراعظم عمران خان نے عوام سے جو وعدے کئے تھے وہ پورے ہو رہے ہیں۔وزیراعظم کے نظریے کو مل کر آگے بڑھائیں گے۔

ان خیالات کا اظہار معاون خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کے ہمراہ گورنر ہاؤس میں آب پانی اتھارٹی کے زیراہتمام صاف پانی کی فراہمی کی تقریب کے موقع پرمیڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ حکومت پنجاب عوامی ریلیف کے منصوبوں کو آگے بڑھا رہی ہے۔پینے کا صاف پانی بہت سی بیماریوں کی روک تھام میں اہم کردار ادا کرتاہے۔

معاون خصوصی نے پارٹی کے اندر گلے شکووں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہاکہ گورنر پنجاب کے پاس ہر زخم کا علاج ہے۔ توقع کرتے ہیں کہ وہ آگے بڑھ کروہ ہر کارکن کا گلہ شکوہ دور کریں گے۔

معاون خصوصی نے کہا کہ عمران خان کے گلدستے میں بہت سے پھول ہیں۔بکھرے ہوئے گلدستے کی خوشبو ختم ہوجاتی ہے۔گلے شکوے اور تحفظات کو گورنر کی قیادت میں دور ہونا چاہیے۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ ہماری کوشش ہے کہ انصاف سب کیلئے یکساں ہونا چاہیے۔قانون اس وقت بالاتر ہو گا جب یہ سب کیلئے برابر ہوگا۔

ڈاکٹر فردوش عاشق اعوان نے پی ڈی ایم کی موجودہ صورتحال پر بات کرتے ہوئے کہاکہ پی ڈی ایم کا کرچی کرچی بیانیہ عوام کے ہاتھوں تہس نہس ہوچکا ہے۔

کچھ لوگوں نے پی ڈی ایم کا بیانیہ لانگ مارچ تک زندہ رکھنے کی کوشش کی۔ بلاول بھٹو نے کل شوکاز نہیں پھاڑا، پی ڈی ایم کا گریبان پھاڑا ہے۔

ن لیگ کے پیٹ پھاڑنے کے اعلانات پر تو کچھ نہ ہوا لیکن بلاول نے شوکاز پھاڑ کر پیغام دے دیاکہ لائی بے قدراں نال یاری، ٹوٹ گئی تڑک کرکے۔ یہ تو ہونا ہی تھا۔

Related Posts