پیپلز پارٹی جمہوری جماعت، ہم الیکشن کیلئے تیار ہیں۔بلاول بھٹو زرداری

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لاہور: وزیرِ خارجہ و چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پی پی پی جمہوری جماعت ہے اور ہم الیکشن کیلئے تیار ہیں۔ کارکنان سے بھی انتخابات کیلئے تیار رہنے کا کہہ دیا۔

تفصیلات کے مطابق بلاول ہاؤس میں گزشتہ روز پی پی پی رہنماؤں سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے ملک کی موجودہ صورتحال اور سپریم کورٹ کے فیصلے پر تفصیلی بات چیت کی۔

گفتگو کے دوران چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ جو بھی ہو، الیکشن کیلئے تیاری کریں گے۔ تفصیلی فیصلے کے بعد ہی تبصرہ کریں گے۔ اس میں دیکھیں گے کہ فیصلے کی روح کیا ہے۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ الیکشن 3 ماہ کے اندر ہوں یا بعد میں، پیپلز پارٹی بر وقت اس کیلئے تیار ہوگی۔ صوبائی تنظیموں کو انتخابات کی تیاری شروع کرنے کا کہہ دیا اور ہدایت کی کہ پیپر ورک 7روز میں مکمل کریں۔

چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پنجاب کے آئندہ دورے کے دوران تنظیمی حوالے سے سیاسی امور دیکھوں گا۔ پہلے سے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے امیدواروں کو ٹکٹ دیا جائے گا۔حتمی فیصلہ پارلیمانی بورڈ میں ہوگا۔

 

Related Posts