اسلام آباد: عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ان کی پارٹی ملک بھر میں بدترین مہنگائی کے خلاف عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔
بدھ کے روز جاری ہونے والے ایک بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکنان اور محنت کشوں کی جانب سے مختلف شہروں میں حکومت کی جانب سے کی جانے والی مہنگائی کے خلاف احتجاج کو سراہا ہے۔
بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ سندھ ، پنجاب ، بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں مہنگائی کے خلاف احتجاج حکومت کے خلاف عدم اعتماد ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مہنگائی کے خلاف پیپلز پارٹی کی منظم مہم گزشتہ 15 روز سے جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں
وزیراعلیٰ بلوچستان کے خلاف تحریک عدم اعتماد صوبائی اسمبلی میں پیش
انسانی المیے سے بچنے کے لیے دنیا افغانستان کی مدد کرے، آرمی چیف