بلاول بھٹو نے عیدسادگی کے ساتھ نوڈیرو ہاؤس میں منائی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Bilawal Bhutto Zardari celebrated Eid with simplicity at Naudero House

لاڑکانہ: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے عید الفطر سادگی کے ساتھ نوڈیرو ہاؤس میں منائی اورشہدائے جمہوریت کے مزارات پر حاضری دی۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سماجی فاصلے کے اصول و ضوابط کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے شہدائے جمہوریت کے مزارات پر حاضری دی اورشہید ذوالفقار علی بھٹو ،بیگم نصرت بھٹو اوربے نظیر بھٹو کے مزار پر پھول چڑھائے

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے شہید میر شاہنواز بھٹو اور شہید میر مرتضیٰ بھٹو کے مزارات پر بھی حاضری دی اور پھول چڑھائے،تمام شہداء کے درجات کی بلندی کے لئے فاتحہ خوانی بھی کی۔

اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ آج ہم طیارہ حادثے کے المناک واقعے کی یادوں کے ساتھ عید منارہے ہیں،عید کے موقع پر قوم کے لئے قربانی دینے والوں کی جدوجہد کو ضرور یاد رکھیں۔

انہوں نے کہا کہ اس عید کو اپنے شہداء کے نام کریں، اس عید کو ان ڈاکٹرز، نرسوں اور پیرامیڈیکل اسٹاف کے نام کریں جو کورونا وائرس کے خلاف جدوجہد کررہے ہیں۔

مزید پڑھیں:بلاول بھٹو زرداری کی عوام سے سادگی سے عید منانے کی اپیل

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ زندگی سے بڑھ کر کوئی قیمتی اثاثہ نہیں، سماجی فاصلہ رکھ کر زندگیوں کو محفوظ بنائیں۔

Related Posts