بلاول بھٹو کا اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل سے رابطہ، قرآنِ پاک کی توہین پر گفتگو

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد: وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس سے ٹیلیفونک رابطے کے دوران قرآنِ پاک کی توہین سمیت دیگر امور پر گفتگو کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے سیکریٹری جنرل اقوامِ متحدہ انتونیو گوتریس سے ٹیلیفونک گفتگو کے دوران کہا کہ قرآن پاک کی توہین اور اسلاموفوبیا کے خلاف اقوامِ متحدہ کو اجتماعی کارروائی کرنا ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں:

بلٹ پروف گاڑیاں، شیخ رشید کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

ٹیلفونک گفتگو کے دوران وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور سیکریٹری جنرل اقوامِ متحدہ کے مابین سیلاب کے بعد کی صورتحال پر بھی گفتگو ہوئی۔ اس دوران ترقی پذیر ممالک میں تحفظِ خوراک کے مسائل پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

بحرِ اسود میں خوراک کے اقدام کے حوالے سے بھی بات چیت ہوئی۔ ترجمان دفترِ خارجہ کا کہنا ہے کہ وزیر خارجہ نے قرآنِ پاک کی بے حرمتی کے معاملے پر گزشتہ روز او آئی سی کے جنرل سیکریٹری سے بھی ٹیلیفونک رابطہ کیا تھا۔

آج بھی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے او آئی سی کے جنرل سیکریٹری حسین ابراہیم طٰحہ سے ٹیلیفونک رابطے کے دوران یورپی ممالک میں قرآنِ پاک کی بے حرمتی کے مسلسل واقعات کے تناظر میں بات چیت کی۔ 

 

Related Posts