بلاول بھٹو زرداری بھاشن کے بجائے سندھ کے راشن کا حساب دیں، مراد سعید

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بلاول بھٹو زرداری بھاشن کے بجائے سندھ کے راشن کا حساب دیں، مراد سعید
بلاول بھٹو زرداری بھاشن کے بجائے سندھ کے راشن کا حساب دیں، مراد سعید

اسلام آباد:وفاقی وزیر مواصلات و پوسٹل سروسز مراد سعیدنے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کا خاندان، شریف فیملی کوئی ایسا اسپتال نہیں بنا سکے جہاں ان کا علاج ہو سکے، بلاول بھٹو کی خدمت صرف بیانات کی حد تک محدود ہے،بلاول بھٹو بھاشن کے بجائے سندھ کے راشن کا حساب دیں۔

مراد سعید نے کہا کہ عمران خان پورے ملک کے وزیرِاعظم ہیں، جب بھی عوام کو ضرورت ہو گی عمران خان زخموں پر مرہم رکھنے ضرور پہنچیں گے،کورونا پھیلانے کی ذمہ دار حکومت، عوام جاہل کہنے کا بدلا الیکشن میں لیں گے، بلاول تھر میں اموات پر سیاست کے بجائے آنکھیں کھولیں، سندھ حکومت خدمت نہیں کرسکتی تو رکاوٹ بھی نہ بنے۔

بلاول بھٹو کی پریس کانفرنس پر رد عمل دیتے ہوئے مراد سعید کا کہنا تھا کہ وزیرِ اعظم عمران خان لاڑکانہ میں احساس ایمرجنسی کیش سینٹر کا دورہ کرنے گئے جبکہ بلاول جس حلقے سے منتخب ہوئے وہ آج بھی پسماند ہ ہے۔انہوں نے کہا کہ آپ کو خوش ہونا چاہیے تھا کہ عمران خان غریبوں کے زخموں پر مرہم رکھ رہا ہے۔ وزیرِ اعظم کو احساس تھا اسی لیے احساس ایمرجنسی کیش کا آغاز کیا۔

مراد سعید کا کہنا تھا کہ آپ نے نہ خود کچھ کرنا ہے نہ دوسروں کو کرنے دینا ہے، ایشوز حل ہونے کی کوشش کی جاتی ہے تو بلاول اس پر سیاست کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کراچی میں وفاق کے نمائندے اپنی مدد آپ کے تحت عوام کی خدمت کر رہے ہیں، سندھ میں جہاں ٹڈی دل کا حملہ ہوا وہاں گاڑیاں ہڑپ کرنے کا پروگرام بنایا گیا۔

مراد سعید نے کہا کہ کہا گیا کہ ٹڈی دل کا خاتمہ کرنے کے لیے مزید بڑی بڑی گاڑیاں خریدی جائیں گی، سندھ میں کسان اور فصلوں کو بچانے کے لیے کچھ نہیں کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ ٹڈیوں کے حملے کی وجہ سے سندھ میں چھوٹے کسانوں کا نقصان ہورہاہے، ہم نے ایمرجنسی بنیادوں پر ٹڈیوں کے تدارک کے لیے اقدامات کیے۔

انہوں نے کہاکہ کراچی میں پانی کا مسئلہ بنا ہوا ہے، پیپلز پارٹی نے سندھ کے عوام کے زخم پر مرہم نہیں رکھا، غریب اور مزدور طبقے کی بحالی وزیرِ اعظم کی اولین ترجیح اور ملک سے غربت کا خاتمہ مشن ہے۔انہوں نے کہا کہ این سی او سی میں تمام صوبوں کو آن بورڈ لیا جاتا ہے، این سی او سی میں تمام صوبوں کی مشاورت سے فیصلے ہوتے ہیں۔

مراد سعید نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کا چیلنج قبول کرتاہوں اور انہیں خیبر پختونخوا آنے کی دعوت دیتا ہوں، میں خود بھی سندھ آؤں گا اور اسپتالوں کا دورہ کروں گا۔انہوں نے کہا کہ احساس پروگرام سیاسی نہیں لوگوں کی خدمت کا پروگرام ہے، تھر میں پانی کی قلت اور بھوک کی وجہ سے بچے مر رہے ہیں۔

Related Posts