لفظ سلیکٹڈ پر پابندی لگانے والے ڈپٹی اسپیکر آج ڈی سیٹ ہوگئے،بلاول بھٹو

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری کی معطلی پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ  قومی اسمبلی میں سلیکٹڈ کے لفظ پر پابندی لگانے والے ڈپٹی اسپیکر اپنی سیٹ سے محروم ہوگئے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پراپنے پیغام میں بلاول بھٹوزرداری کا کہنا تھا کہ ہ سچ کو دبایا نہیں جاسکتا، جلد تمام سلیکٹڈ لوگوں کو جانا ہوگا۔ انہوں نے ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کے ڈی سیٹ ہونے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ قاسم سوری کے حلقہ انتخاب کے 65 ہزار ووٹوں کی تصدیق نہ ہوسکی۔

واضح رہے کہ کوئٹہ کے الیکشن ٹریبونل نے حلقہ این اے 265 کی انتخابی عذرداری پر فیصلہ سناتے ہوئے ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کی بطور ایم این اے کامیابی کو کالعدم قرار دے دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کے حلقہ این اے 265 کا الیکشن کالعدم

الیکشن ٹریبونل کے جج جسٹس عبداللہ بلوچ نے قاسم سوری کے خلاف بلوچستان نیشنل پارٹی کےنوابزادہ حاجی لشکری رئیسانی کی جانب سے دائر درخواست پر محفوظ کیا گیا فیصلہ سناتے ہوئے حلقے میں دوبارہ الیکشن کرانے کا حکم بھی دے دیا۔

Related Posts