کراچی :پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے لاہور کے علاقے جوہرٹاؤن میں ہونے والے بم دھماکے کے نتیجے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ لاہور میں دھماکہ تشویشناک واقعہ ہے، ذمہ داروں کو کٹہرے میں لایا جائے ۔
اپنے بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پنجاب کے دارلحکومت میں قیامِ امن کی بگڑتی صورت حال لمحہ فکریہ ہے۔پی ٹی آئی حکومت کے پاس دہشت گردوں کو کھل کر دہشت گرد کہنے کی بھی ہمت نہیں، ان کے خلاف کارروائی کیسے کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ خواتین اور بچوں سمیت لاہور دھماکے میں زخمی ہونے والے تمام افراد کو فی الفور طبی امداد فراہم کی جائے۔
دوسری جانب وزیر صحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدنے جناح ہسپتال لاہور کا دورہ کیااورجوہرٹاؤن بم دھماکے کے زخمیوں کی عیادت کی اور طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔
پروفیسرڈاکٹرعارف تجمل نے وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدکو جوہرٹاؤن بم دھماکے کے زخمیوں کو مہیاکی جانے والی طبی سہولیات کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے کہاکہ جناح ہسپتال میں جوہرٹاؤن بم دھماکے کے زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔
مزید پڑھیں:دھماکے میں غیرملکی دھماکہ خیزمواد استعمال کیا گیا، ابتدائی رپورٹ تیار، ذرائع