بلاول بھٹو نے وزیر اعظم کو استعفیٰ دینے کیلئے 5 دن کی مہلت دے دی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بلاول بھٹو نے امریکی خط سے متعلق عمران خان کے الزام کو جھوٹ پر مبنی سازش کہہ دیا
بلاول بھٹو نے امریکی خط سے متعلق عمران خان کے الزام کو جھوٹ پر مبنی سازش کہہ دیا

احمد پور شرقیہ: چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے وزیر اعظم عمران خان کو استعفیٰ دینے کیلئے 5 دن کی مہلت دیتے ہوئے کہا ہے کہ 5 دن بعد تحریکِ عدم اعتماد پر نمبر گیم مکمل ہوجائے گی۔

تفصیلات کے مطابق 27 فروری کو کراچی  سے لانگ مارچ لے کر جانے والے بلاول بھٹو زرداری کا قافلہ بہاولپور ڈویژن پہنچ گیا۔ چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم 5 دن کے اندر خود ہی استعفیٰ دے دیں۔

یہ بھی پڑھیں:

حکومت نے پیٹرولیم بحران پر آنکھیں بند کر رکھی ہیں۔شہباز شریف

شرکائے مارچ سے خطاب کے دوران چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اگر عوام ساتھ ہو تو کوئی طاقت ہمارا راستہ نہیں روک سکے گی۔ اگر عوام نے ساتھ دیا تو ساہیوال پہنچنے سے قبل خوشخبری ملے گی۔ عمران خان اسمبلیاں توڑ کر ہمارا مقابلہ کریں۔

خطاب کے دوران بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اگر عمران خان نے وزیر اعظم کا عہدہ نہ چھوڑا تو تحریکِ عدم اعتماد آئے گی۔ 5 روز بعد قومی اسمبلی میں نمبر گیم مکمل ہوگی۔ ہر رکنِ قومی اسمبلی تحریکِ عدم اعتماد میں ہمارے ساتھ کھڑا ہے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ میں نالائق اور ناجائز حکومت کو گرانے کیلئے لانگ مارچ کی قیادت کررہا ہوں۔ اسلام آباد جا کر کٹھ پتلی کا سامنا کریں گے۔ تحریکِ عدم اعتماد پر اپوزیشن بھی ہمارا ساتھ دے۔ ملک کے عوام کٹھ پتلی حکومت کے ساتھ نہیں۔ اپوزیشن بھی ساتھ نہ دے۔

Related Posts