وزیر اعظم عمران خان اقتدار بچانے کیلئے ملک تباہ کررہے ہیں۔بلاول بھٹو زرداری

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیر اعظم عمران خان اقتدار بچانے کیلئے ملک تباہ کررہے ہیں۔بلاول بھٹو زرداری
وزیر اعظم عمران خان اقتدار بچانے کیلئے ملک تباہ کررہے ہیں۔بلاول بھٹو زرداری

پارا چنار: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان اقتدار بچانے کیلئے ملک تباہ کر رہے ہیں اور جلسہ جلسہ کھیل رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پارا چنار جلسے کے دوران پی پی پی کارکنان اور عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عمران خان نے پہلے دن سے ہی ملکی خارجہ پالیسی کو نقصان پہنچایا۔ پارلیمان میں 172 ممبران لے کر آجائیں، ہم آپ کو وزیر اعظم مان لیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

اسلام آباد میں جلسے کی سب کو اجازت ہے، دھرنے کی کسی کو نہیں۔شیخ رشید

عوامی اجتماع سے خطاب کے دوران چیئرمین پی پی پی نے کہا کہ عمران خان کو اچھا کھلاڑی بن کر اسپورٹس مین اسپرٹ دکھانا ہوگی۔ اپنے جلسے میں عمران خان نے بھارتی خارجہ پالیسی کی تعریف کی۔ کشمیر پر حملے کے وقت پارلیمنٹ میں کہا کہ میں کیا کروں؟ اگر پتہ نہیں تھا تو عہدہ چھوڑ دیتے۔

خطاب کے دوران بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عمران خان کشمیر کا وکیل بنتے بنتے بھارتی جاسوس کلبھوشن کا وکیل بن گیا۔ ملک کو خیبر پختونخوا سے بلوچستان تک دہشت گردی کا سامنا ہے۔ ہمیں چیلنج کیا گیا کہ عدم اعتماد لاؤ، جب ہم میدان میں آگئے تویہ بھاگ گئے۔ 8مارچ کو تحریک جمع کرادی گئی۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ عمران خان دہشت گردوں سے مذاکرات کی بھیک مانگتے رہے۔ اگر کسی سے مذاکرات کرنے بھی تھے تو پارلیمنٹ میں بات کرتے۔ وزیر اعظم نیب نیب کرکے اپوزیشن کا پیچھا کرتے رہے۔ کیس ثابت نہ کرسکے۔ ہم عوام کے حکم سے کام کریں گے، کٹھ پتلی کو عوام پہچان چکے ہیں۔ 

Related Posts