کراچی:پیپلز پارٹی کورونا وائرس کے پھیلاو کو روکنے پر کاربند، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان پیپلزپارٹی کا پہلا ویڈیو لنک سی ای سی اجلاس بلانے کا اعلان کردیا۔
پاکستان پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا ویڈیو لنک اجلاس کل دوپہر ڈھائی بجے کورونا وائرس کے معاملے پر ہوگا۔
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا ٹویٹر پیغام،بلاول بھٹو ویڈیو لنک کے زیعہ اجلاس کی صدارت کریں گے اور کورونا وائرس کی روک تھام اور سندھ حکومت کی جانب سے کیے گئے اقدامات کا جائزہ لیں گے۔
پارٹی سطح پر بھی اقدامات کا فیصلہ کیا جائے گا‘ کورونا وائرس کے معاملے پر آل پارٹیز ویڈیو لنک کانفرنس کی تجویز دی جائے گی۔
کورونا وائرس کی وبا پر قومی بیانئے کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کو ایک پیج پر لایا جا سکیتاکہ دیگر سیاسی جماعتوں سے مشاورت ہو سکے۔