بگ باس 18 کے ٹائم گاڈ ٹاسک کے دوران ایڈن روز اور رجت دلال کے درمیان شدید تکرار ہوئی، جس میں ایڈن نے رجت کو “پلتو دلال” کہہ دیا۔
بگ باس 18 کے آنے والے اپیسوڈ میں ایک اور تنازعہ دیکھنے کو ملے گا، جب وائلڈ کارڈ انٹری ایڈن روز کی رجت دلال سے بحث ہوئی۔ اس ٹاسک میں لڑکوں کو لڑکیوں کو اپنی پیٹھ پر اٹھانا تھااور جو جوڑی اگلے اعلان تک برقرار رہتی وہ اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کرتی۔
انقلابی شلواریں چھوڑ کر بھاگ گئے اور، سوشل میڈیا پر پی ٹی آئی احتجاج پر کڑی تنقید
کرن ویر مہرا نے ایڈن روز کو اپنی پیٹھ پر اٹھایا، ایوشا کو آویناش نے اٹھایا اور رجت دلال نے وِویان ڈیسینا کو اپنی پیٹھ پر اٹھایا تاہم پرومو کے مطابق رجت دلال ٹاسک سے باہر ہو گئے ہیں۔ اس کے بعد ایڈن روز اور رجت کے درمیان سخت لڑائی ہوئی۔
ایڈن روز نے رجت کو دگوجے رتھی کو چھوڑنے پر تنقید کی۔ رجت نے وضاحت دی کہ چونکہ دگوجے نے کشش کپور کو اس پر ترجیح دی، اس لیے وہ اب دگوجے کا ساتھ نہیں دے رہا۔
ایڈن نے رجت کو “زہر اگھلنے والی 10 منہ والی ناگن” قرار دیا۔ رجت نے بھی ایڈن پر جوابی حملہ کرتے ہوئے کہا، “جتنا چاہے چلا لے ایڈن، تیرے جیسے اور 10 لا کے چلا لے، پھر بھی کچھ نہیں ہوگا۔” ایڈن نے جواب دیتے ہوئے کہا، “تیرے جیسے 10 اور رجت دلال لے کے آ چل۔”بعد میں چم دارنگ اور شرٹیکا ارجن راج کا بھی ایک جذباتی بریک ڈاؤن ہوا، جس سے گھر والے حیران رہ گئے۔
Tomorrow's Episode Promo – Edin Rose called Rajat a PALTU DALAL. And Chum & Shrutika's emotional breakdown or…pic.twitter.com/FDXrLulKnv
— #BiggBoss_Tak???? (@BiggBoss_Tak) November 26, 2024
پرومو شیئر ہونے کے بعد کئی سوشل میڈیا صارفین نے رجت اور ایڈن کی لڑائی پر ردعمل ظاہر کیا۔ ایک صارف نے لکھا، “مجھے لگتا ہے کہ ایڈن روز کشش کپور کو بچانا چاہتی تھی، اس لیے رجت دلال پلٹ گیا اور ایوشا سنگھ پر اعتماد کر کے اسے ٹائم گاڈ بنا دیا۔