وجیہہ سواتی قتل کیس کا بڑا فیصلہ،عدالت کا امریکی ڈاکٹر کا بیان ریکارڈ کرنیکا حکم

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وجیہہ سواتی قتل کیس کا بڑا فیصلہ،عدالت کا امریکی ڈاکٹر کا بیان ریکارڈ کرنیکا حکم
وجیہہ سواتی قتل کیس کا بڑا فیصلہ،عدالت کا امریکی ڈاکٹر کا بیان ریکارڈ کرنیکا حکم

راولپنڈی: ہائی کورٹ نے وجیہہ سواتی قتل کیس میں امریکی ڈاکٹر کا بیان ریکارڈ کرنیکا حکم دے دیا۔

پاکستانی نژاد امریکی خاتون وجیہہ سواتی قتل کیس کا بڑا فیصلہ دیتے ہوئے ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ نے امریکہ میں پوسٹ مارٹم کرنے والے امریکی ڈاکٹر کا بیان ریکارڈ کرنیکا حکم دے دیا۔

ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹراسپتال راولپنڈی ڈاکٹرز نے پوسٹ مارٹم میں وجہ قتل نہیں بتائی تھی۔

عدالت نے کہا کہ امریکی ڈاکٹرنے نعش کی امریکی فرانزک لیب میں پوسٹ مارٹم میں وجہ موت بھی تحریر کی۔

یہ بھی پڑھیں:

کزن کیساتھ شادی سے انکار، لاہور میں 22 سالہ لڑکی زندہ جلا دی گئی

ہائیکورٹ نے ایڈیشنل سیشن جج افضل مجوکہ کو امریکی ڈاکٹر کا امریکہ سے وڈیو لنک پر بیان ریکارڈ کرنیکا حکم دیا۔

شبنم نواز ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ امریکی ڈاکٹرانتھونی ولسن وڈیو لنک بیان ریکارڈ کرانے پر تیار ہیں۔

فیصلہ ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ کے جج چودہری عبدالعزیز نے سنایا۔ عدالت نے ملزمان کی امریکی ڈاکٹر کا بیان ریکارڈ نا کرانے کی استدعا مسترد کی۔

Related Posts