فورسز کی بڑی کامیابی، بشام حملے کے دہشت گرد گرفتار

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو ڈان

سیکورٹی فورسز کی بڑی کامیابی، صوبہ خیبر پختون خوا کے علاقے بشام میں گزشتہ ماہ چینی انجینئرز پر ہونے والے خونریز حملے میں ملوث 4 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کے محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) پشاور کی جانب سے ذرائع ابلاغ کو جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق کے پی کے کے علاقے بشام میں ہونے والے چینی انجینئرز پر خود کش حملے کی تحقیقات میں اہم پیشرفت ہوئی ہے جس میں حملے میں ملوث 4 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کا کہنا ہےکہ گرفتار ہونے والے دہشت گردوں کا تعلق بد نام ترین دہشت گرد تنظیم کالعدم ٹی ٹی پی سے ہے، اس کے ساتھ ہی ان کے  نیٹ ورک کے دیگر دہشت گردوں کی شناخت بھی کرلی گئی  ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ 26 مارچ کو چینی انجینئرز کی گاڑی پر بشام کے علاقے میں خود کش حملہ ہوا تھا جس کے نتیجے میں 5 چینی انجینئرز ہلاک ہوئے تھے، یہ انجینئر اسلام آباد سے ڈیم کی سائٹ کیلئے کوہستان جا رہے تھے۔

Related Posts