پاکستانی ویمن کرکٹ ٹیم کی بڑی کامیابی

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!
(فوٹو؛ سوشل میڈیا)

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم نے تھائی لینڈ کو شکست دیکر آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ 2025 کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

پاکستان نے کو قذافی اسٹیڈیم میں آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کوالیفائر 2025 کے ایک میچ میں تھائی لینڈ کو شکست دے کر بھارت کی میزبانی میں ہونے والے مین ایونٹ کے لیے کوالیفائی کرنے والی پہلی ٹیم بن گئی۔

لاہور میں کھیلے گئے آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈکپ کوالیفائر میچ میں پاکستان ویمن ٹیم نے تھائی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کربیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

قومی کرکٹ ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 205 رنز بنائے۔ سدرہ امین 80 اور کپتان فاطمہ ثنا 62 رنز بنا کر نمایاں رہیں۔

پاکستان کے 206 رنز کے ہدف کے جواب میں تھائی لینڈ کی ٹیم 35 ویں اوور میں 118 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

پاکستانی بولرز فاطمہ ثنا، نشرہ سندھو اور رامین شمیم نے 3،3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، آل راؤنڈکارکردگی پرکپتان فاطمہ ثنا کو میچ کی بہترین کھلاڑی کا اعزاز دیا گیا۔

Related Posts