سونے کی فی تولہ قیمت میں یکمشت بڑا اضافہ، نئی قیمت کیا ہے؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سونے کی قیمت
(فوٹو: آن لائن)

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: سونے کی فی تولہ قیمت میں یکمشت بڑا اضافہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں ملک بھر میں سونے کی قیمتیں ریکارڈ سطح پر بلند ہوگئیں۔

تفصیلات کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 2000روپے سے زائد کا اضافہ ہوا۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 2400روپے فی تولہ اضافہ ہوا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ 1 تولہ سونے کی قیمت میں 2400روپے کے اضافے کے بعد سونے کی نئی قیمت 2 لاکھ 49 ہزار 700روپے فی تولہ ہوگئی جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 2000روپے سے زائد اضافہ ہوا۔

جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 2 ہزار 57 روپے کا اضافہ ہوا جس کے نتیجے میں سونے کی قیمت 2 لاکھ 14 ہزار 77روپے ہوگئی ہے۔ سونے کی قیمت میں اضافے کی وجہ عالمی منڈی میں بڑھنے والی سونے کی قیمت ہے۔

عالمی منڈی میں سونے کی قیمت 20 ڈالر اضافے کے بعد 2 ہزار 371 ڈالر فی اونس ہوگئی جبکہ گزشتہ روز بھی پاکستان بھر میں سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا جس میں 800 روپے فی تولہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

گزشتہ روز ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک بار پھر اضافہ کردیا گیا۔ 800روپے کے اضافے کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 47 ہزار 300 روپے ہوگئی تھی۔

پیر کے روز سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 47 ہزار 300روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 686 روپے فی تولہ اضافہ ہوا۔ 10 گرام سونے کی نئی قیمت 2 لاکھ 12 ہزار 20 روپے تک جا پہنچی۔

آج سے 7 روز قبل سونے کی فی تولہ قیمت میں 1900 روپے کا اضافہ ہوا، سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 47 ہزار 600 روپے کی ریکارڈ سطح پر جا پہنچی جبکہ 10 گرام سونا ایک ہی روز میں 1629 روپے مہنگا ہوگیا۔ نئی قیمت 2 لاکھ 12 ہزار سے تجاوز کر گئی تھی۔

Related Posts