سیمنٹ کی ایکسپورٹ میں گزشتہ ماہ ستمبر کے دوران اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، گزشتہ ماہ کے دوران 5 لاکھ ٹن سے زائد سیمنٹ ایکسپورٹ کی گئی۔
ذرائع کے مطابق ستمبرمیں سیمنٹ کی ایکسپورٹ میں بڑا اضافہ رونما ہوا، اعداد و شمار ظاہر کرتے ہیں کہ پچھلے ماہ سیمنٹ کی ایکسپورٹ 19.24 فیصد اضافے سے 5 لاکھ 70 ہزار 101 ٹن رہی۔
سیمنٹ کی فروخت گزشتہ سال ستمبر کے دوران 4.284 ملین ٹن تھی۔ پہلی سہ ماہی میں سیمنٹ کی ایکسپورٹ 71.79 فیصد کے اضافے سے 1.751 ملین ٹن رہی۔
رواں سال پہلی سہ ماہی میں مجموعی طور پر 11.873 ملین ٹن سیمنٹ فروخت ہوئی۔ جولائی تا ستمبر 2023 کے دوران سیمنٹ کی مقامی فروخت 10.122 ملین ٹن رہی۔
مزید پڑھیں:بجلی چوری والے علاقوں کی بجلی بندرکھی جائے گی، فیصلہ
آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن نے اعداد و شمار جاری کیے جس کے مطابق ستمبر 2023 کے مہینے میں سیمنٹ کی مقامی فروخت 3.544 ملین ٹن رہی۔