پی ٹی آئی کو بڑا دھچکا، شیریں مزاری کا سیاست چھوڑنے کا اعلان

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پی ٹی آئی کو بڑا دھچکا، شیریں مزاری کا سیاست چھوڑنے کا اعلان
پی ٹی آئی کو بڑا دھچکا، شیریں مزاری کا سیاست چھوڑنے کا اعلان

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی مرکزی رہنما اور سابق وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے سیاست چھوڑنے کا اعلان کردیا۔

پی ٹی آئی کی رہنماء نے جیل سے رہائی کے فوراً بعد ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سیاست چھوڑنے کا اعلان کیا۔ انہوں نے 9 مئی کو ہونے والے تشدد کی مذمت کی۔

شیریں مزاری نے میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ ان کے شوہر ڈاکٹر تابش کی وفات کے بعد ان کی فیملی خصوصاً ان کے بچے اور والدہ ان کی پہلی ترجیح ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اپنے خاندان اور اپنی صحت کی خاطر جو گزشتہ 12 دنوں کی نظربندی کے دوران بری طرح خراب ہو چکی ہے اس لیے وہ اب اپنی فعال سیاست جاری نہیں رکھ سکتیں۔

مزید پڑھیں:نیب کا ادارہ اختیارات کے غلط استعمال میں ملوث ہے۔چیف جسٹس

لہٰذا، انہوں نے اعلان کیا کہ انہوں نے سیاست چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اپنی خراب صحت کی وجہ سے، انہوں نے میڈیا والوں سے درخواست کی کہ وہ مزید بات نہیں کر سکتیں اور پنڈال سے چلی گئیں۔

Related Posts