افغانستان سے نکلنے کا فیصلہ درست تھا، امریکی انخلا پر بائیڈن انتظامیہ کی رپورٹ جاری

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ نے افغانستان سے امریکی افواج کے انخلا پر رپورٹ جاری کردی جس میں انخلا سے متعلق فیصلے کو درست قرار دیا گیا ہے۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق 12 صفحات پر مشتمل رپورٹ کی سمری میں کہا گیا ہے کہ افغانستان سے امریکی انخلا نے امریکی اتحاد یا عالمی سطح پر امریکی حیثیت کو کمزور نہیں کیا، صدر بائیڈن اب بھی یہی سمجھتے ہیں کہ افغانستان سے نکلنے کا فیصلہ بالکل درست تھا۔

رپورٹ کے مطابق افغان انخلا کے بعد اب امریکا کسی بھی جگہ خراب ہوتی سکیورٹی صورتحال میں انخلا کو ترجیح دیتا ہے، افغان انخلا سے سیکھے گئے سبق یوکرین اور ایتھوپیا میں بھی اپلائی کیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

ایران و عرب میں معاہدہ پکا، دونوں ملکوں کے وزرائے خارجہ نے بھی دستخط کردیے

بائیڈن انتظامیہ کی جاری کردہ رپورٹ میں ٹرمپ انتظامیہ کی طرف سے نظر اندازی ، اور بعض صورتوں میں جان بوجھ کر انحطاط کا حوالہ دیا گیا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ ٹرمپ انتظامیہ نے امریکی انخلا کی صرف تاریخ دی تھی، لائحہ عمل نہیں بتایا تھا، ٹرمپ انتظامیہ کے فیصلوں اور لائحہ عمل میں فقدان سے بائیڈن انتظامیہ کے اختیارات محدود ہوئے۔

دوسری جانب رپورٹ پر ردعمل دیتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وائٹ ہاؤس غلط معلومات کا کھیل کھیل رہا ہے۔

واضح رہے کہ امریکا نے افغانستان میں 20 سالہ جنگ میں ناکامی پر 2021 میں اپنی افواج افغانستان سے واپس بلا لی تھیں۔

Related Posts