اسلام آباد:وفاقی وزیرسائنس و ٹیکنالوجی شبلی فراز نے کہا ہے کہ بھنگ کے ایک بیج کی قیمت12 ڈالر ہے، روات کے قریب بھنگ کے بیج بھی تیار کیے جائیں گے،دسمبرتک ملک میں بھنگ کی کاشت کی پالیسی آجائیگی۔
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے سائنس و ٹیکنالوجی کے اجلاس میں پی سی ایس آئی آرحکام نے بھنگ کی پیداوار کے منصوبے پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ بھنگ کوصنعتی اورادویات میں استعمال کا منصوبہ تیار کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں:
بھنگ کا پودا کورونا وباء کی روک تھام کیلئے معاون ثابت ہوسکتا ہے، تحقیق
اقوامِ متحدہ نے گانجے اور بھنگ کو عالمی منشیات کی فہرست سے باہر نکال دیا